حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 346 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 346

331 آپ کا نام بھی قیامت تک زندہ رہے گا۔افسر جلسہ سالانہ بانی سلسلہ احمدیہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۸۹۱ء میں جلسہ سالانہ کی بنیاد رکھی تھی جس میں ۷۵ احباب نے شرکت کی۔جوں جوں سلسلہ احمدیہ ترقی کرتا گیا جلسہ سالانہ پر مہمانوں کی تعداد بھی سال بہ سال بڑھتی رہی یہ تعداد سینکڑوں سے ہزاروں اور ہزاروں سے لاکھوں میں تبدیل ہوتی گئی۔جلسہ سالانہ پر شامل ہونے والے مہمانوں کے قیام و طعام کا انتظام شروع سے ہی مرکز کرتا چلا آیا ہے۔اس خدمت کے لئے خلیفہ وقت جو منتظم اعلیٰ مقرر فرماتے ہیں اس کو افسر جلسہ سالانہ کہا جاتا ہے۔حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ۱۹۵۹ء میں افسر جلسہ سالانہ مقرر ہوئے اور نومبر ۱۹۶۵ء تک یہ عظیم خدمت بجا لاتے رہے مسند خلافت پر متمکن ہونے کے بعد جو جلسہ سالانہ آیا اس کے لئے آپ نے سید میر داؤد احمد صاحب مرحوم کو اپنی جگہ افسر جلسہ سالانہ مقرر فرما دیا۔اگر چہ جلسہ سالانہ کا انتظام ہر آنے والے سال میں بہتری کی طرف مائل رہتا ہے اور گزشتہ سالوں میں اگر انتظام میں کوئی کمی نظر آجائے تو اسے دور کر لیا جاتا رہا ہے تاہم حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کے دور میں یہ انتظام زیادہ مستحکم اور وسیع ہوتا رہا ہے اور صیغہ جات کا موجودہ ڈھانچہ بنانے میں آپ کا بھی معتدبہ حصہ ہے۔موجودہ ڈھانچہ یوں ہے۔افسر جلسہ سالانہ ناظم معائنہ ناظم حاضری و نگرانی ناظم آؤٹ ناظم سپلائی ناظم طبی امداد ناظم پخته سامان ناظم عمومی ناظم سوئی گیس (اس وقت لکڑی بطور ایندھن استعمال ہوتی تھی) ہوئی ناظم اشاعت ناظم محنت