حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 347 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 347

332 ناظم معلومات ناظم خدمت خلق ناظم آب رسانی ناظم گوشت ناظم مکانات ناظم بازار ناظم پر الی ناظمین لنگر خانہ جات ناظم روشنی ناظمین مهمان نوازی۔۔۔ناظم صفائی ناظمین قیام گاه۔۔ناظم تعمیر حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے افسر جلسہ سالانہ کے طور جو خصوصی کام کئے ان میں سے ایک یہ تھا کہ آپ نے اشیاء خوردنی کی خریداری کا ایسا انتظام کیا کہ سال کے اس حصے میں خرید کی جائے جب اس کی قیمت کم ہو۔اس طرح سلسلہ کے پیسے کے لئے جو درد آپ کے دل میں تھا اس کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔جیسا کہ آپ نے فرمایا:۔ہے۔” جب میں افسر جلسہ سالانہ تھا تو ہم نے اپنی ضروریات کی چیزوں کا با قاعده چارٹ بنا کر یہ ذہن میں رکھا ہوا تھا کہ فلاں چیز سال میں فلاں موسم میں سب سے سستی ہوتی ہے مثلاً آلو کی برداشت ۱۸۔۲۰ دسمبر شروع ہوتی ہے اور سب سے ستا آلو ان دنوں میں ہوتا کارکنوں کو بعض دفعہ تکلیف بھی ہوتی تھی مگر میں آدمی بھیجتا تھا اور کہتا تھا کہ سب سے ستالینا ہے۔جاؤ فی الحال ایک وقت کا لے کر آؤ۔پھر جاؤ اور پھر دوسرے وقت کا لے کر آؤ۔اس طرح ہم سامان اکٹھا کرتے تھے اور ہم نے پتہ نہیں کیوں بڑا لمبا عرصہ یعنی میں نے اپنا افسر جلسہ سالانہ کا قریباً سارا زمانہ خالص گھی استعمال کیا ہے۔بناسپتی نہیں استعمال کیا اور خالص گھی سرگودھا کی منڈی میں جب سب سے ستا آتا ہے اس وقت ہم لے لیتے تھے اسی طرح جس وقت مئی میں گندم کی پیداوار آتی تھی تو اس وقت گندم خرید کر سٹور کر لیتے تھے۔اس سے بڑا فرق