حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 345
330 حضور نے تفسیر صغیر کو بلاکوں پر چھپوانے کی اجازت مرحمت فرمائی چنانچہ تفسیر صغیر بلاکوں کے ذریعہ اعلیٰ کاغذ پر چھپی جس کو حضور نے بہت پسند فرمایا اور خاکسار کو پانچ سو روپیہ نقد انعام عطا فرمایا۔اسی طرح میرے ساتھ کام کرنے والے کارکنان کو بھی نقد انعامات دیئے علاوہ ازیں خاکسار کو ایک سرٹیفکیٹ بھی عطا فرمایا۔" ممبر تعمیر کمیٹی ربوہ ہجرت پاکستان کے بعد ربوہ کی نو آبادی اور تعمیر کے سلسلہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے حکم سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد بھی ممبر تھے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے فرمان کی تعمیل میں صدر انجمن احمدیہ نے اپنا ایک ہنگامی اجلاس ۱۹ جون ۱۹۴۸ء کو منعقد کیا اور اس میں جو کمیٹی تجویز کی وہ یہ تھی۔ا۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب صدر ۲۔حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب پر نسپل تعلیم الاسلام کالج ممبر۔حضرت نواب محمد الدین صاحب ممبر حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب ناظر اعلی ممبر ۵- مولوی عبدالرحمان صاحب انور وکیل الدیوان ممبر۔صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب ناظر امور عامه ممبر ے۔ڈاکٹر عبد الاحد صاحب ڈائریکٹر فضل عمر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ممبر -۸- سید محمود اللہ شاہ صاحب ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول ممبر چوہدری صلاح الدین صاحب ناظم جائیداد نمبر ۱۰۔چوہدری عبد الباری صاحب ناظر بیت المال ممبر حضرت مصلح موعود رضی اللہ کی خلافت میں مرکز جدید ربوہ کا قیام اور نو آبادی ایک کارنامہ ہے اور خلیفہ وقت کا ہاتھ جس جس خوش نصیب انسان نے بٹایا ان میں