حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 324 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 324

309 ہے۔پھر ہم وہ ہیں جو آنحضرت میل کے فیوض و برکات کو قیامت تک جاری مانتے ہیں اور اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ حسب استطاعت آپ کی پیروی سے روحانی علو و ارتفاع حاصل کر سکتے اور کرتے چلے جا رہے ہیں اور ہم نے ایک خدا کی جماعت کی حیثیت سے ساری دنیا کو آنحضور میں ولیم کی غلامی میں داخل کرنا ہے اور اپنی ہی طرح کل دنیا کو روحانی افضال و انعامات اور فیوض و برکات سے متمتع کرنا اور اسے بھی قرب الہی کی راہ پر گامزن کر کے عرش الہی تک پہنچانا ہے۔" Yee چنانچہ آپ کی خلافت کے دوران انجمن احمد یہ وقف جدید نے یہ خدمت خاص طور پر سرانجام دی اور سندھ کے علاقوں کے ہندوؤں اور عیسائیوں میں تبلیغ کی۔مضمون بعنوان "زبان" کے چند اقتباسات انصار اللہ کے زمانہ میں آپ کے مضمون ” زبان" سے چند اقتباسات یہ ہیں۔” خدا تعالیٰ کے ذکر سے اپنے اوقات کو معمور رکھو اور اس کی حمد کے ترانے ہر وقت گاتے رہو۔اس حمد و ثنا میں کسی کو اس کا شریک نہ بناؤ کہ ہر کام میں مشغول رہتے ہوئے ہر وقت اس کے ذکر سے زبان کے اعصاب اور دل کی تاروں کو حرکت دینا ہی سب سے بڑی نیکی ہے۔حمد و ثنا کے ہلکے پھلکے بول میزان جزاء و سزا میں بڑے ہی وزنی ثابت ہوتے ہیں اور دلوں کے اطمینان کا باعث " " فضول باتوں سے پر ہیز کرو۔اتنی ہی بات کرو جتنی کی ضرورت ہے۔ایک بول سے مقصد حاصل ہوتا ہو تو دو بول نہ بولو۔ارشاد نبوی ہے کہ بڑا مبارک ہے وہ جس نے قوت گویائی کی بہتات کو (ذکر الہی کے لئے) محفوظ رکھا مگر اپنے مال کی کثرت میں خدا کی راہ میں (بے دھڑک) خرچ کیا۔" قرآن پڑھو کہ تلاوت قرآن میں بڑی برکت ہے۔قرآن جو اللہ