حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 325
310 کے ذکر سے بھرا ہوا ہے ، قرآن جو ہمارے لئے ایک مکمل ہدایت ہے قرآن جو خدائے واحد ویگانہ کی رحمانیت کو حرکت میں لاتا ہے، قرآن جو زبان اور اعمال کی کجیوں کو دور کرتا ہے۔قرآن جب ہمارے دل میں اترتا اور ہماری زبان پر جاری ہوتا ہے تو اس کی برکت سے ہماری زندگی کی سب الجھنیں سلجھ جاتی ہے۔قرآن دلوں میں تقویٰ پیدا ہے اور انہیں مطہر بناتا ہے۔قرآن خود کلید قرآن ہے۔پس کرتا قرآن پڑھو قرآن پڑھو۔" پیارے نبی میل پر ہمیشہ درود بھیجتے رہو۔خدا تعالیٰ اور اس کے فرشتے اس نبی اکرم ملی یا اللہ پر ہر آن اور ہر لحظہ درود اور سلام بھیج رہے ہیں۔مظہر صفات الہیہ اور فرشتہ صفت بنو اور نبی پر ہمیشہ درود بھیجتے رہو تا اس کی برکت سے ہماری زبانوں سے حکمت و معرفت کی نہریں جاری ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔"جو اللہ تعالی کا فیض اور فضل حاصل کرنا چاہتا ہے اس کو لازم ہے کہ وہ کثرت سے درود پڑھے تاکہ اس فیض میں حرکت پیدا ہو۔" ا حکم ۲۸ فروری ۱۹۰۳ء) "استغفار کرتے رہو اپنے لئے اپنے اقارب اور اپنے بھائیوں کے لئے کثرت سے استغفار کرو کہ ہمارا خدا غفور و رحیم ہے اور استغفار روحانی ترقیات کی کلید ہے۔" ” دعائیں کرو بہت ہی دعائیں کرو اور سوز اور گریہ وزاری سے دعائیں کرو۔تکبر کے ہر جذبہ کو دل سے نکال کے انکساری اور فروتنی کے ہر جذبہ سے دل کو معمور کر کے دعائیں کرتے ہوئے اپنے مولا کے سامنے جھک جاؤ کہ ہم کچھ بھی نہیں اور وہ سب کچھ ہے۔دعا سے خدا ملتا ہے۔دعا سے کامیاب زندگی حاصل ہوتی ہے۔“ کے ہی