حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 323
308 پر توفیق دے۔لیکن مجھے اس کی اتنی فکر نہیں جتنی اس بات کی فکر ہے کہ آپ ان ذمہ داریوں کو ادا کریں جو تعلیم القرآن کے سلسلہ میں آپ عائد ہوتی ہیں۔ایک ذمہ داری تو خود قرآن سیکھنے کی ہے اور ایک ذمہ داری ان لوگوں (مردوں اور عورتوں) کو قرآن کریم سکھانے کی آپ پر عائد ہوتی ہے جن کے آپ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اور محمد رسول الله و سلم کے ارشاد کے مطابق رائی بنائے گئے ہیں۔آپ ان ذمہ داریوں کو سمجھیں اور جلد تر ان کی طرف متوجہ ہوں۔ہر رکن انصار اللہ کا یہ فرض ہے کہ وہ اس بات کی ذمہ داری اٹھائے کہ اس کے گھر میں اس کی بیوی اور بچے یا اور احمدی کہ جن کا خدا کی نگاہ میں وہ رائی ہے قرآن کریم پڑھتے ہیں اور قرآن کریم کا وہ حق ادا کرتے ہیں جو حق ادا ہونا چاہئے ، ۴۵ سندھ میں غیر مسلموں کے لئے تبلیغ کا منصوبہ مجالس ضلع حیدر آباد کے سالانہ اجتماع منعقدہ ۲۷ ۲۸ جولائی ۱۹۶۳ء میں آپ نے بطور صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ شرکت فرمائی اور دوسرے دن کے آخری خطاب میں سندھ کے غیر مسلموں میں تبلیغ کا ایک منصوبہ پیش کیا۔مورخ تاریخ انصار اللہ لکھتا ہے:۔” دوسرے دن کے آخری اجلاس میں صدر محترم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ سندھ میں آباد مسیحیوں اور ہندوؤں میں تبلیغ اسلام کا ایک جامع منصوبہ پیش کیا اور ان کو توجہ دلائی کہ وہ خود سے سوال کریں کہ وہ کیا ہیں؟" پھر آپ نے خود ہی اس کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ ہم احمدی ہونے کی حیثیت میں حی و قیوم ، قادر مطلق اور ناطق خدا پر یقین و ایمان رکھتے ہیں جو ہماری دعاؤں کو سنتا اور ان کا جواب دیتا ہے اور ہمیں اپنی تائید و نصرت سے نواز کر فائز المرام کرتا "