حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 683 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 683

633 " خدا کی یہ شان ہے کہ جب ۱۹۷۱ء کے شروع میں میں گھوڑے سے گرا اور علاج کے کئی مرحلوں سے مجھے گزرنا پڑا تو اس سے میرے Stiff ہو گئے۔ایک ڈاکٹر صاحب مجھے کہنے لگے۔یہ تو اب ٹھیک ہو ہی نہیں سکتے۔میں نے کہا۔میں نے تمہیں خدا کب مانا ہے ؟ میں تو اللہ کو مانتا ہوں اور اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں جو قادر مطلق ہے اس کے سامنے کوئی چیز ان ہونی نہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور یہ تکلیف دور ہو گئی۔فالحمد للہ علی ذالک اس حضور نے فرمایا:- " سویابین کا استعمال اللہ تبارک و تعالی جسے سب قدرتیں اور طاقتیں حاصل ہیں احمدی خاندانوں کو بڑے ذہین بچے عطا کر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کے اس عظیم عطیہ کی ہمیں قدر کرنی چاہئے اور پوری کوشش کرنی چاہئے کہ یہ ضائع نہ ہونے پائے۔ہر احمدی کا یہ فرض ہے کہ وہ اس امر کا اہتمام کرے کہ اس کے بچے حتی المقدور اعلیٰ ترین تعلیم حاصل کریں اور اس طرح کوئی ایک ذہن بھی ضائع نہ ہو۔۔۔۔۔۔بچوں کی تعلیمی ترقی کا اہتمام کرنے کے ضمن میں ان کی صحت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے بعض خوراکیں بچوں کی جسمانی صحت اور ذہنی نشوونما کے لئے بہت مفید ہیں ان میں سے ایک سویا بین بھی ہے۔دوسری مفید غذاؤں کے ساتھ ساتھ بچوں کو سویابین بھی ضرور دینی چاہئے لیکن یہ احتیاط ضروری ہے کہ سویابین اصلی اور اعلیٰ قسم کی ہو۔سویابین کے متعلق جدید تحقیق یہ ہے کہ اس میں چوبیس فیصد تیل ہوتا ہے۔اس تیل میں ایک کیمیکل ہے جسے لیسی تھین Lecithin کہتے ہیں۔یہ کیمیکل بچوں کی عام صحت اور بالخصوص سکولوں میں پڑھنے