حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 647
596 پھر جب تحریک جدید کا روحانی بند تعمیر ہوا تو جس طرح نہریں نئے سے نئے بنجر علاقوں میں پانی لے جا کر ان کو آباد کرتی ہیں اسی طرح تحریک جدید کے اس بند کے ذریعہ احمدیت نے افریقہ میں دور دور تک اسلام کا روحانی پانی پہنچایا ، پھر یورپ میں پہنچایا، امریکہ میں پہنچایا اور جزائر میں پہنچایا، یہ ایک عظیم الشان روحانی بند تھا جس سے جماعت احمدیہ کو اسی طرح طاقت حاصل ہوئی جس طرح مادی پانی کے بند ہوتے ہیں اور ان کے ذریعہ بجلی کی طاقت بھی پیدا ہوتی ہے اور اس سے انسان دوسرے فائدے بھی اٹھاتے ہیں۔پھر خلافت ثالثہ کے زمانہ میں فضل عمر فاؤنڈیشن کے نام سے ایک چھوٹا سے روحانی بند تعمیر کیا گیا اس سے بھی خدا کے فضل سے جماعت کو بہت ترقی مل رہی ہے۔اس سے ذرا بڑا بند نصرت جہاں ریزرو فنڈ کے نام سے بنایا گیا۔اس روحانی بند کے ذریعہ مغربی افریقہ میں ایک ہی سال کے اندر اندر سولہ ہسپتال قائم ہو گئے اور بہت سے نئے سکول اور کالج کھل گئے۔اس مالی قربانی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے برکتیں عطا فرمائیں۔لوگوں کو خدمت دین کا شوق پیدا ہوا۔مجھے نائیجیریا سے ایک دوست کا خط آیا کہ سعودی عرب کے سفیر کہتے ہیں کہ احمدیوں کو حج پر نہیں جانا چاہئے مگر ہم ایک کے بعد دوسری مسجد بنا رہے ہیں اس وقت تک انہوں نے درجنوں نئی مسجدیں بنادی ہیں ان میں اسلام کی ایک نئی روح پیدا ہو گئی ہے وہاں کئی نئی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں اور اس روحانی بند کی برکت ہے جسے نصرت جہاں منصوبہ اور ریز رو فنڈ کا نام دیا گیا تھا جماعت احمدیہ کی روحانی ترقی میں شدت پیدا کرنے کے لئے اور اس کی رفتار ترقی کو بڑھانے کے لئے اب ایک اور زبردست روحانی بند صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ ہے اس منصوبہ کے لئے فنڈ اکٹھا ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جماعت احمدیہ کو اس منصوبہ میں مالی