حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 648 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 648

597 قربانی پیش کرنے کی بے مثال توفیق عطا فرمائی ہے۔پچھلے جتنے بھی بند تھے ان سے روحانی نہریں نکلیں اور بنجر علاقے سیراب ہوئے اور جماعت احمدیہ نے انفرادی اور اجتماعی ہر دو رنگ میں روحانی ترقی کی اور اس کے نتیجہ میں اس نئے بند کی تعمیر ممکن ہوئی اور جماعت احمدیہ میں مالی قربانی کی ایک نئی روح پیدا ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔دوستوں نے صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ میں اب تک قریباً دس کروڑ کے وعدے کر دیئے ہیں۔۔۔۔اب کبھی تو یہ حال تھا کہ بڑی تنگ و دو کے بعد اور بڑی فکر کے بعد اور بڑی دعاؤں کے بعد جماعت نے نصرت جہاں ریزرو فنڈ میں ۵۳ لاکھ روپے کی مالی قربانی دی لیکن اب ایک نیا بند باندھنے کا منصوبہ خدا تعالیٰ نے ہمارے سامنے رکھا تو جماعت بڑی بشاشت کے ساتھ ۵۳ لاکھ کے مقابلے میں قریباً دس کروڑ روپے کی مالی قربانی کے وعدے کر دئیے۔میں علی وجہ البصیرت انسان ہوں اس لئے غلطی کر سکتا ہوں) اس یقین پر قائم ہوں کہ جب ہم دوسری صدی میں داخل ہوں گے تو جماعت احمدیہ کی زندگی کی یہ دوسری صدی غلبہ اسلام کی صدی ہو گی۔اس دوسری صدی میں ہم غلبہ اسلام کے اتنے زبردست جلوے دیکھیں گے کہ ان کے مقابلے میں پہلی صدی ہمیں یوں نظر آئے گی کہ گویا ہم نے غلبہ اسلام کے لئے تیاری کرنے میں سو سال گزار دیئے۔دوسری صدی میں ہم کہیں گے کہ پہلی کوششوں کے نتائج اب نکل رہے ہیں۔جو باغ پہلی صدی میں لگایا گیا تھا اب ہم اس کا پھل کھا رہے ہیں گویا دوسری صدی میں اسلام غالب آ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر بند نہ باندھے جائیں تو پانی کی رفتار میں تیزی نہیں پیدا ہوتی۔۔۔۔اگر روحانی بند نہ باندھے جائیں تب بھی جماعت ترقی تو کرے گی لیکن بہت آہستہ آہستہ کرے گی ہم نے ایک زبردست بند باندھا ہے صد سالہ