حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 242 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 242

227 میاں عطا الرحمان صاحب کے علاوہ سبھی اساتذہ کے دل میں آپ کا بے حد احترام تھا۔دنیا میں شاید ہی کوئی اور ایسا تعلیمی ادارہ ہو گا جس کے اساتذہ کے دل میں اپنے تعلیمی ادارہ کے سربراہ کے لئے اتنا احترام ہو۔علمی ترقی کا غیر معمولی جذبه ڈاکٹر پروفیسر سلطان محمود شاہد صاحب لکھتے ہیں۔د" اساتذہ کو اعلیٰ پایہ کی کتابیں لکھنے کو فرماتے بلکہ ایک دفعہ مجھے فرمایا کہ اگر میں ایف ایس سی کی کیمسٹری کی کتابیں اردو میں لکھ دوں تو وہ مجھے ایک ہزار روپے فی کتاب دیں گے اور جب انہوں نے یہ فرمایا تھا اس وقت ایک ہزار روپے کی رقم بہت بڑی رقم تھی۔اساتذہ کی مزید علمی ترقی کی بہت حوصلہ افزائی فرماتے چنانچہ خاکسار جب لندن یونیورسٹی سے اوائل ۱۹۵۹ء میں کیمسٹری میں پی ایچ ڈی P۔H۔D کی ڈگری حاصل کر کے واپس لوٹا تو حضور نے کالج کے تمام اساتذہ کے ساتھ ربوہ ریلوے سٹیشن پر خاکسار کو شرف ملاقات بخشا جو میرے لئے ایک بہت بڑی سعادت تھی۔میرے بعد پھر حضور نے محترم ڈاکٹر نصیر احمد خان صاحب کو فزکس میں ، محترم ڈاکٹر ظفر احمد دینیس صاحب کو اکنامکس میں ، محترم ڈاکٹر ظفر اللہ صاحب کو ریاضی میں انگلستان میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کی سہولتیں بہم پہنچائیں۔اسی طرح محترم ڈاکٹر ناصر احمد پروازی صاحب کو پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کی پوری سہولت دی۔حضور کا ارادہ تھا کہ ہر مضمون میں اپنے اساتذہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دلا کر تعلیم الاسلام کالج میں ہر مضمون میں ایم اے اور ایم ایس سی کی کلاسیں شروع کی جائیں تاکہ اس کالج کا درجہ ایک اچھی یونیورسٹی کے برابر کر دیا جائے چنانچہ اس پروگرام کے تحت ابھی عربی