حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 243 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 243

228 اور فزکس میں ایم اے اور ایم ایس سی کی کلاسز شروع ہوئی تھیں کہ دیگر پرائیویٹ تعلیم اداروں کی طرح تعلیم الاسلام کالج بھی قومی تحویل میں لے لیا گیا اور بقیہ پروگرام تشنہ رہ گئے۔۱۰۲ وہ مزید لکھتے ہیں:۔et کھیلوں اور کالج کی سوسائٹیوں کے اخراجات کے بارے میں ہاتھ نہایت کھلا تھا یہاں تک کہ کالج یونین کے سالانہ مباحثات میں اول و دوم آنے والوں کو سونے اور چاندی کے میڈل دینے منظور فرمائے جو آج تک کسی کالج نے نہیں دیئے طلباء سے شفقت و محبت کے کچھ مزید واقعات چوہدری محمد علی صاحب تحریر فرماتے ہیں۔طلباء کے ل ” مجھے یاد ہے کہ ہوسٹل میں تشریف لاتے اور آدھی رات تک بیمار سرہانے بیٹھ کر چمچے کے ساتھ اپنے دست مبارک سے خود دوائی پلایا کرتے اور تسلیاں دیا کرتے۔اس لطف و عنایت کو دیکھ کر دوسرے طلباء کہا کرتے تھے کہ ہمارا بھی بیمار پڑنے کو جی چاہتا ہے۔غریب طلباء کی بہت دلداری فرماتے اور امداد اس رنگ میں فرماتے کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہوتی جو طلباء مزدوری کر کے پڑھتے ان کی خاص قدر فرماتے اور اس محبت سے ان کا ذکر فرماتے کہ ایسے طلباء کا سر فخر سے بلند ہو جاتا۔ذہین طلباء کھلاڑیوں اور جسمانی طور پر کمزور طلباء کے لئے سویابین، دودھ اور ادویہ کا خاص اہتمام کیا جاتا۔۔۔مرحوم مبشر احمد جو بے حد ہو نہار، نیک اور ذہین طالب علم تھا اور گھڑ کا رہنے والا تھا نہایت ظالمانہ طور پر سر بازار قتل کر دیا گیا۔حضور ان دنوں کراچی میں تشریف فرما تھے جب مبشر کی وفات کی اطلاع حضور کی خدمت میں پہنچی رات گئے تقریباً بارہ ایک