حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 160 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 160

145 شاعرانہ عنوان کے تحت تعلیم اور تعلیم کے طریق کار کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا:۔" ہر طالب علم میں خدا تعالیٰ نے ایک مخفی حسن کسی نہ کسی کمال یا استعداد کے لحاظ سے ودیعت کیا ہوا ہوتا ہے۔حقیقی استاد وہ ہے جو اس حسن پر عاشق ہو کر ایک والہانہ جستجو اور سرگرمی کے ساتھ اس مخفی حسن کو اجاگر کرے پھر اس کی نشو و نما کا سامان کرے۔"۔صوفی بشارت الرحمان صاحب تحریر فرماتے ہیں۔" تعلیم الاسلام کالج میں طلبہ سے اس پہلے خطاب میں ایک طرف طلبہ کو ان کی قدرو قیمت سے روشناس کرا دیا گیا اور دوسری طرف اساتذہ کو اپنے فرائض یاد دلائے گئے تاکہ دونوں اطراف کے تعاون سے صحیح اور شاندار نتائج پیدا ہوں۔اس نائب صدر مجلس مذہب و سائنس 2 حضرت مصلح موعود نے جماعت میں علمی مذہبی اور سائنسی تحقیق کی نشوونما کے لئے فروری ۱۹۴۵ء میں مجلس مذہب و سائنس " بنائی اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کو مجلس کا صدر اور حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کو نائب صدر مقرر فرمایا :- اس مجلس کا مقصد علوم جدیدہ کی طرف سے اسلام پر اعتراضات کی اعلیٰ سطح پر تحقیق تھا۔اس غرض کے لئے سب کمیٹی مذہب ، سب کمیٹی سائنس ، سب کمیٹی فلسفہ اور کمیٹی اقتصادیات، پولیٹکل سائنس اور سوشیالوجی وغیرہ بنائی گئیں جس میں آخر الذکر کمیٹی کے سیکرٹری حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب مقرر ہوئے۔مجلس نے علوم جدیدہ کی طرف سے اسلام پر اعتراضات کی مکمل فہرست تیار کی اور علوم جدیدہ کے لٹریچر کی مکمل فہرست بنائی۔" اشتراکیت اور مذہب" کے موضوع پر حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے ریسرچ کی۔اس ریسرچ کو اجلاس میں پیش کیا گیا۔جس کی صدارت کے فرائض