حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 161 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 161

146 حضرت مولوی شیر علی صاحب نے سرانجام دیئے۔علاوہ ازیں حضرت مصلح موعود نے تعلیم الاسلام ریسرچ سوسائٹی کی بنیاد رکھی اور اس کا صدر صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کو اور سرپرست حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو بنایا۔اس سوسائٹی کا مقصد طلباء اور اساتذہ کے درمیان تحقیقاتی اور علمی مذاق پیدا کرنا اور مذہب پر سائنس اور دیگر علوم کے اعتراضات کا رد کرنا تھا یہ سوسائٹی مجلس مذہب و سائنس کے لئے نرسری کے طور پر کام کرتی تھی حضرت صاحبزادہ صاحب کی خدمات اس سلسلہ میں بھی جاری رہیں۔تربیت کا ایک منفرد طریق۔تعطیلات میں طلباء کو خطوط طلباء کی تربیت کے لئے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے جو مختلف طریقے استعمال فرمائے ان میں سے ایک خطوط کا سلسلہ تھا۔آپ نے موسمی تعطیلات کے دوران مندرجہ ذیل مضمون کا خط تمام طلباء کو بطور سرکلر چھپوا کر بھیجوایا۔" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ" دفتر تعلیم الاسلام کالج قادیان عزیزم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاته آپ کا تعلیم الاسلام کالج میں داخلہ آپ کے لئے ہزا رہا برکات کا موجب ہے اور ہم پر ہزار قسم کی ذمہ داریاں عائد کرتا ہے اس لئے میں نے مناسب خیال کیا کہ اب جب کہ آپ اپنے گھروں میں چھٹیاں گزار رہے ہیں بعض ضروری باتوں کے متعلق آپ کو یاد دہانی کرا دوں امید کہ آپ عزیز ان کی طرف خاص توجہ دے کر ثواب دارین حاصل کریں گے اور احیاء اسلام" کے لئے ایک مفید وجود بن کر آپ کے رب کی رضا آپ کو حاصل ہو گی ہے (۱) نماز باجماعت کے پابند رہیں۔(۲) تبلیغ (حتی المقدور) ضرور کرتے