حصارِ

by Other Authors

Page 26 of 72

حصارِ — Page 26

کہ مجھے تعجب ہوا ہے ان لوگوں پر جو خلافت کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنارہے ہیں کہ یہ ختم ہو جائے۔اور اگر یہ ختم ہوگئی تو ہر بھلائی ان سے جاتی رہے گی اور اس کے بعد وہ ذلالت کی گہرائیوں میں جاگریں اور پھر وہ یہودیوں اور عیسائیوں کی طرح ہو جائیں گے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں گروہ راہ ہدایت سے بھٹکے ہوئے ہیں۔چنانچہ تاریخ اسلام گواہ ہے کہ حضرت حنظلہ الکاتب کی بصیرت افروز تغییہ سے روگردانی کرنے والوں نے جب خلافت کی قدر نہ کی تو گمراہی اور ذلت اور تنزل سے دو چار ہوئے۔