حصارِ — Page 25
حصار ایمان خلافت کے ذریعہ ملنے والی تمام برکتوں کے ہمراہ یہ عظیم الشان برکت بھی جماعت مومنین کو عطا ہوتی ہے کہ مومن ہر قسم کی لغزش اور گمراہی سے بچ جاتے ہیں۔خلافت ایک حصار ہے جوطاغوتی حملوں اور دشمنوں کے شیطانی ارادوں سے جماعت کو محفوظ و مصئون رکھتا ہے۔خلافت خدا داد ہدایت سے جماعت کے لیے راہنمائی کے سامان کرتی ہے ایک امام کے ہاتھہ کے ساتھ اٹھنے والی اور ایک امام کے ہاتھ کے گرنے کے ساتھ بیٹھ جانے والی جماعت کس طرح راہ سداد سے بھٹک سکتی ہے گراہی کی تاریکی کسی طرح ان کے دلوں کو ڈھانپ سکتی ہے ؟ یہ اللهِ فَوْقَ الجَمَاعَةِ کی نوید بھی ایسی ہی جماعت کے لیے ہے۔خلافت راشدہ اولیٰ کے زمانہ میں منافقوں نے جب خلافت پر نکتہ چینیاں شروع کیں اور خلافت کی قدر و منزلت کم کرنے کے لیے اوہام اور وساوس کا جال بچھا دیا تو ایک عظیم المرتبت صحابی حضرت حنظلہ الکاتب نے اس نعمت خداوندی کی ناشکری ہوتے دیکھی تو تعجب کے ساتھ فرمایا :۔تجَبْتُ بِمَا يَخُوضُ النَّاسُ فِيهِ يرمُونَ الخِلَافَة اَنْ تَزُول وتور التْ دَزَالَ الخَيْرُ عَنْهُمْ وَلَا قُوا بَعْدَهَاذِ لا ذليلاً وَكَانُوا عَالِيَهُودِ أَوِ النَّصَارَى سَوَاءَ كُلُّهُمْ ضَلُّوا السَّبِيل ( تاریخ ابن اثیر )