ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 70 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 70

6۔خدا تعالیٰ تمہیں میری طرف سے میری ایک بہت اچھی ماں بننے کی بہترین جزا دے تم حقیقتاً ایک نہایت اچھی ماں تھیں۔(تاریخ الخمیس جلد ا ص ۵۲) بیچہ۔آپ بزرگوں کی کس قدر عزت کرتے تھے حقیقی ماں نہیں تھیں پھر بھی اتنی محبت سے دُعائیں دیں۔ماں۔آپ نے ہمیشہ ماں کے ادب کی بہت تاکید فرمائی اور خود عمل کر کے دکھایا۔اب ہم سنہ ہجری میں داخل ہوتے ہیں۔شام کی سرحد کے قریب مدینہ سے پندرہ سولہ دن کے سفر کے فاصلے پر ایک مقام دومتہ الجندل تھا۔وہاں کے لوگ لوٹ مار ڈاکہ زنی اور ظلم کرنے والے تھے۔اُن کی طرف سے ہر وقت حملے کا خطرہ رہتا تھا آپ ربیع الاول کے مہینے میں (مطابق جولائی اگست ) ایک ہزار صحابہ کرام کو ساتھ لے کر دومتہ الجندل تشریف لے گئے۔وہ شرپسند لوگ آپ کی آمد کی اطلاع پا کر ادھر اُدھر بھاگ گئے مگر ایک بہت بڑا فائدہ ہوا۔اسلام کا پیغام شام تک پھیل گیا۔کیونکہ آپ اور آپ کے صحابہ کرام ہر وقت تبلیغ اسلام کرتے تھے اس غزوہ کو غزوہ دومتہ الجندل کہتے ہیں اب ایک واقعہ سنئے۔مدینہ میں جمادی الثانی ، 4 نومبر کو چاند کو گر مین لگا۔یہودی سمجھے کہ کسی نے جادو کر دیا ہے۔دستور کے مطابق اپنے برتن وغیرہ بجانے لگے کہ جادد ٹوٹ جائے، مگر پیارے آقا نے اپنے پیارے صحابہ کرام کو سمجھایا کہ گر بن بھی اللہ تعالی کی حکمت سے ہوتا ہے