ہجرت سے وصال تک — Page 69
۶۹ نام اُن کا آتا ہے۔بچہ۔ہمارے آقا کو علم کی بے حد قدر تھی۔ماں۔جی ہاں آپ کے ایک صحابی حضرت زید بن ثابت تھے انہوں نے جنگ بدر کے قیدیوں سے عربی لکھنا پڑھنا سیکھا تھا اور آپ کی خط و کتابت کا کام کرتے تھے۔عبرانی لکھنے اور سمجھنے کی بھی ضرورت تھی کیونکہ یہ یہودیوں کی زبان تھی خط و کتابت اور معاہدے وغیرہ لکھنے پڑتے تھے۔آپ نے ارشاد فرمایا کہ عبرانی لکھنا پڑھنا بھی سیکھ لیں۔اللہ پاک کا معجزہ دیکھئے کہ آپ کی خواہش پوری کرنے کے لئے حضرت زید بن ثابت نے صرف پندرہ دن میں عبرانی سیکھ لی۔حضرت زیڈین ثابت کو یہ سعادت بھی ملی کہ آپ کے ارشاد کے مطابق سارا قرآن پاک تحریر کیا۔ان کے علاوہ حضرت ابو بکر، حضرت عمرض ، حضرت عثمان ، حضرت علی زبیر بن العوام ، شرجیل بن حسنہ، عبدالله بن سعد بن ابی سرح ، أتي بن کعب ، عبداللہ بن رواحہ نے بھی قرآن پاک لکھنے کی سعادت حاصل کی۔قرآن پاک آپ نے خود اللہ پاک کی بتائی ہوئی ترتیب سے لکھوایا۔دیگر روایات کے مطابق قریباً چالیس صحابہ قرآن کریم لکھتے ہیں نمایاں تھے۔سند کے آخر میں حضرت علی رض کی والدہ فاطمہ بنت اسد کا انتقال ہو گیا۔آپ کو بہت دُکھ ہوا کیونکہ اس مہربان خاتون نے آپ کو بہت محبت اور شفقت دی تھی آپ نے اپنی قمیض اتار کر انہیں پہنائی اور خود ان کی قبر میں اُترے اور سب انتظام خود کئے اور دعا کی :-