ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 83 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 83

٨٣ کے ایمان و فرمانبرداری میں اضافہ ہوا۔“ (احزاب :۲۳) بچہ۔کفار نے خندق عبور کرنے کی کوشش تو بار بار کی ہوگی۔ماں۔بہت کوشش کی اور کئی بار کی مسلمان بیچارے بھاگم بھاگ ایک جگہ جمع ہوتے تو دوسری جگہ حملہ کر دیتے مسلمان اُدھر بھاگتے جس سے اُن کی طاقت بکھر جاتی۔دونوں طرف سے مسلسل تیروں کی بارش ہوتی۔کفار کی ایک پارٹی عکہ مدین ابو جہل کی کمان میں تیروں سے مسلمانوں کو پیچھے رکھتے ہوئے تیز رفتاری سے خندق عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے۔حضرت علی رض نے اپنے دستے کے ساتھ چکر کاٹ کر پیچھے سے راستہ بند کر دیا کچھ چارہ نہ پا کر عمر بن عبید ود جو اکیلا ہی ہزار سپارمیوں پر بھاری سمجھا جاتا تھا سامنے آیا اور انفرادی لڑائی کے لئے للکارا اُس نے اپنے گھوڑے کو مار ڈالا تا کہ جیم کہ لڑ سکے حضرت علی ضم فوراً اس کے مقابلے کے لئے آگے بڑھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کو اپنی تلوار عنایت فرمائی اور دعا بھی کی۔حضرت علی نے پہلے اُسے اسلام لانے کی دعوت دی مگر وہ لڑائی پر بضد تھا شدت سے حملہ کیا تو حضرت علی قدرے زخمی ہو گئے مگر جوابی حملے میں اُسے مار گرایا مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔محاصرہ طویل ہو گیا۔مسلمان کئی کئی دن سے پیٹوں پر پتھر باندھے پھرتے تھے دو جہانوں کے سردار نے جن کے لئے یہ کل کائنات پیدا کی گئی تھی اپنے پیٹ پر سے کپڑا ہٹا کر دکھایا تو دو پتھر باندھے ہوئے تھے (ترمندی ابواب الن ہو) حضرت ام ساری روایت کرتی ہیں۔میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم