ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 82 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 82

At آپ کے پاس صرف تین ہزار مجاہد تھے جس دن خندق مکمل ہوئی۔اسی دن ابوسفیان کفار کا لشکر لے کہ ایک سیلاب کی طرح مدینے کی طرف بڑھا۔راہ میں خندق حائل ہوئی تو حیران پریشان ہو گیا۔خندق اس کے لئے نئی چیز تھی۔اب اُن بدبختوں نے یہ ترکیب سوچی کے مدینے کا محاصرہ کہ لیا جائے اور مدینہ میں موجود یہود قبائل کو بغاوت پر اکسا کر ساتھ ملا لیا جائے۔اس طرح خندق کے باوجود اندر جانے کے راستے کھل جائیں گے چنانچہ وہ بنو قریضہ کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہو گیا۔مسلمانوں کے لئے یہ بڑا خطرناک ثابت ہوا۔نیو قرافیہ کے سینکڑوں مسلح جوان کسی بھی وقت پیچھے سے حملہ کر سکتے تھے یہ صورت حال دیکھ کر بعض منافق طبع لوگ کہنے لگے معلوم ہوتا ہے خدا اور اُس کے رسول کے مسلمانوں کی " فتح و کامرانی کے متعلق دعوے یونہی جھوٹے تھے" (احزاب (۱۳) بعض نے کہا یارسول الله شہر میں ہمارے مکانات بالکل غیر محفوظ ہیں۔آپ اجازت دیں تو ہم اپنے گھروں میں ٹھہر کہ اُن کی حفاظت کریں۔اللہ پاک نے آپ کو بتایا " یہ غلط ہے کہ ان لوگوں کو اپنے گھروں کے غیرمحفوظ ہونے کا خیال ہے بلکہ بات یہ ہے کہ وہ میدانِ جنگ سے بھاگنے کی راہ ڈھونڈ رہے ہیں (احزاب ( ۱۴ ) مگر جو سچے مومن تھے ان کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا " حب مومنوں نے کفار کے اس لاوت کرہ کو دیکھا تو انہوں نے کہا کہ یہ تو سب کچھ خدا اور اس کے رسول کے وعدوں کے مطابق ہے۔خدا اور رسول ضرور سچے ہیں۔پس اس حملے سے بھی ان