ہجرت سے وصال تک — Page 68
اور غریبوں سے ہمدردی کی وجہ سے مسکینوں کی ماں کے نام سے مشہور تھیں۔اسی سال شعبان کے مہینے میں حضرت فاطمہ کے ہاں دوسرا بچہ پیدا ہوا۔اس بچے کا نام آپ نے حسین رکھا۔آپ دونوں بھائیوں حس مین اور حسین سے بے حد محبت کرتے ان کو دو پھول کہتے تھے۔ابو سفیان نے یوم بدر کا بدلہ لینے کے لئے اگلے سال مقابلے کا چیلنج دیا تھا اس لئے آپ ذی قعد سنہ ہجری میں ڈیڑھ ہزار فوج لے کر بدر کے مقام پر تشریف لے گئے۔اُدھر ابو سفیان مکہ سے دو ہزار فوج کے ساتھ روانہ ہوا۔مگر اللہ پاک نے اُس کے دل پر الیا رعب ڈالا ہوا تھا کہ آدھے رستے سے واپس چلا گیا۔بچہ۔اس واقعے کا تاریخی نام کیا ہے۔ماں۔یہ غزوہ بدر الموعد کہلاتا ہے۔اب آپ کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رشتہ داروں سے شفقت کا ایک واقعہ سناتی ہوں۔حضرت ابو سلم بن عبد الاسد ایک مخلص صحابی تھے اور آپ کے دودھ شریک بھائی تھے۔وہ قوت ہو گئے تو ان کے بچے اور عمر رسیدہ بوبی اُم سلمہ بے سہارا ہو گئے۔حضرت ام سلمہ بے حد قابل ، پڑھی لکھی ، ذہین اور مخلص عورت تھیں مسلمان خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے بہت مناسب تمھیں۔آپ نے شوال سنہ ہجری میں اُن سے نکاح کر لیا اور اُن کے بچوں کی کفالت فرمائی۔حضرت ام سلیمہ نے لمبا عرصہ خدمت دین میں گذارا ۴ ۸ سال عمر پائی خواتین میں حضرت عائشہ کے بعد احادیث بیان کرنے میں دوسرا