ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 22 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 22

۲۲ ماں۔جنگی تیاریاں نہیں بلکہ امن کی کوششیں شروع ہوئیں تا کہ جنگ کی نوبت ہی نہ آئے اپنے ارد گرد کے قبائل سے صلح کے معاہدے کئے دعوت الی اللہ دی کہ اسی میں خیر ہے۔پھر کچھ گروہوں کو قریبی علاقوں میں بھجوایا تاکہ لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ مسلمان بھی طاقت رکھتے ہیں اور خواہ مخواہ اُلجھنے کی کوشش ہی نہ کریں۔اس معرض سے پہلا سفر آپ نے ساتھ مہاجرین کے ساتھ وران کا کیا۔یہ مدینہ سے قریباً استی میل کے فاصلے پر ہے۔وڈان کے قریب ہی ابوا واقع ہے۔آپ نے ابوا کا نام اس سے پہلے سُنا ہے ؟ بچہ۔اچھی طرح یاد ہے ابوا وہ جگہ ہے جہاں آپ کی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ فوت ہوئی تھیں۔ماں۔شاباش۔بالکل ٹھیک آپ اپنی والدہ کے مزار پر بھی تشریف لے گئے تھے۔ودان میں خمرہ خاندان آباد تھے۔آپ نے اُن سے امن کا معاہدہ کیا اس کو غزوہ ودان یا غزوہ ابوا کہتے ہیں۔بچہ۔غزوہ کسے کہتے ہیں۔مان۔ہر وہ سفر جس میں آپ جنگ کی حالت میں شریک ہوئے غزوہ کہلاتا ہے۔ایسے سفر جن میں آپ کے حکم سے صرف صحابہ جنگ کی حالت میں نکلے ہوں سر پہ یا لبعث کہلاتے ہیں۔دونوں صورتوں میں تلوار سے مقابلہ ضروری نہیں۔اُن دنوں مکہ کے کفار کے ارادوں سے باخبر