ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 23 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 23

۲۳ رہنے کے لئے آپ کئی چھوٹی بڑی پارٹیاں اردگر دروانہ فرمایا کرتے تھے ان سے یہ بھی فائدہ ہوا کہ مکہ اور مضافات سے اسلام قبول کر کے مدینہ کے ارادے سے نکلنے والے الحاد کا لوگ اپنے مسلمان بھائیوں کی حفاظت میں مدینہ پہنچ جاتے۔آپ کی ذات سے دشمنی اور آپ کے دین اسلام کے پھیلنے سے غصے میں کھو لائے ہوئے دشمنوں کی نت نئی کوششوں کا جواب دینے کے لئے چوکس رہنے کی وجہ سے مسلمان چین سے نہ بیٹھ سکتے۔ایک دفعہ آپ مدینہ سے کافی فاصلے پر ایک جگہ لواط تشریف لے گئے پھر ساحل سمندر کے قریب ایک جگہ عشیرہ تشریف لے گئے لمبا سفر کرنا پڑا وہاں بنو خمرہ کی طرح بنو مدلج سے امن کا معاہدہ ہوا۔اتنی چوکسی کے باوجود مکہ کے ایک دیکھیں کہ نہ بن جابر فہری نے قریش کے ایک دستے کے ساتھ مدینے سے تین میل دور مسلمانوں کی چراگاہ سے اونٹ وغیرہ چہرا لئے آپ کو علم ہوا تو بذات خود ایک دستہ لے کہ فوراً اس کا پیچھا کیا وہ بچ کر نکل گیا۔آپ صفوان تک تشریف لے گئے اس سفر کو غزوہ بدر الاولیٰ بھی کہتے ہیں۔یہ نومبر دسمبر ۲۳ مطابق جمادی الثانی س کا واقعہ ہے۔بچہ۔یہ تو چھاپہ مار جنگ ہو گئی۔ماں۔آپ نے بھی بڑی حکمت عملی سے کام لیا اور مکہ والوں کے ارادوں سے باخبر رہنے کے لئے قریش کے مختلف قبائل سے آٹھ بہادروں کی ایک پارٹی بنائی ان کا سردار حضرت عبد اللہ بن جحش کو مقرر فرمایا۔