حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات

by Other Authors

Page 55 of 222

حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 55

حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 55 قرآن کریم حفظ کرنے کی توفیق مل جاتی ، ایسے لوگوں کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بہت بڑی خوش خبری عطا فرمائی ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ يَقْرَأُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَكَأَنَّهُمْ لَمْ يَسْمَعُوْهُ فَيَحْفَظُ الْمُؤْمِنُوْنَ وَيَنْسَاهُ الْمُنَافِقُوْنَ (کنز العمال جلد 1 - صفحه 555، کتاب الاذكار من قسم الاقوال، باب السابع في تلاوة القرآن وفضائله الفصل الاول في فضائل تلاوة القرآن ترجمہ: قیامت والے دن جب اللہ تعالیٰ قرآن کریم پڑھ کر سنائے گا تو امت محمدیہ کو یوں محسوس ہو گا جیسے انہوں نے اس سے پہلے کبھی قرآن کریم سنا ہی نہیں تھا۔پس اس وقت مومنین قرآن کریم کو حفظ کر لیں گے جبکہ منافق اسے بھول جائیں گے۔زبانی قرآن پڑھنے کا ایک ہزار درجہ کے برابر ثواب : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حفاظ کو بھی احتیاط برتنے اور اپنے حافظہ پر ضرورت سے زیادہ انحصار نہ کرنے کی نصیحت ایسے پیارے طریق پر فرمائی ہے کہ جس سے غیر حفاظ بھی تلاوت قرآن کریم کر کے زیادہ ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔ہو سکتا ہے کہ کسی نے قرآن کریم کا کوئی حصہ ٹھیک سے حفظ نہ کیا ہو یا اسے غلط یاد ہو گیا ہو ، اس لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نصیحت فرمائی کہ مصحف کو دیکھ دیکھ کر پڑھنے کا ثواب زبانی پڑھنے سے زیادہ ہے۔اس میں ایک حکمت یہ بھی ہے کہ دیکھ کر پڑھنے سے حفاظ اپنی غلطیوں کی تصحیح بھی کر سکتے ہیں۔عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسِ الثَّقَفِيِّ عَنْ جَدِهِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِرَاءَةُ الْقُرْآنِ فِي غَيْرِ الْمَصْحَفِ أَلْفُ دَرَجَةٍ وَ قِرَاءَتُهُ فِى الْمَصْحَفِ تَضْعُفُ عَلَى ذَالِكَ الْفَى دَرَجَةٍ۔(شعب الإيمان، التاسع عشر ، باب فی تعظيم القرآن، فصل في قراءة القرآن من المصحف، جزء2 صفحه 407) |