حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 6
حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 6 حافظوں کے ذریعے سے اس کے الفاظ اور ترتیب کو محفوظ رکھا اور ہر ایک صدی میں لاکھوں ایسے انسان پیدا کیے جو اس پاک کلام کو اپنے سینوں میں حفظ رکھتے ہیں۔دوسرے ایسے آئمہ اور اکابر کے ذریعہ سے جن کو ہر ایک صدی میں فہم قرآن عطا ہوا ہے جنہوں نے قرآن شریف کے اجمالی مقامات کی احادیث نبویہ کی مدد سے تفسیر کر کے خدا کی پاک کلام اور پاک تعلیم کو ہر ایک زمانہ میں تحریف معنوی سے محفوظ رکھا۔تیسرے متکلمین کے ذریعہ سے جنہوں نے قرآنی تعلیمات کو عقل کے ساتھ تطبیق دے کر خدا کی پاک کلام کو کو نہ اندیش فلسفیوں کے استخفاف سے بچایا ہے۔چوتھے روحانی انعام پانے والوں کے ذریعہ سے جنہوں نے خدا کی پاک کلام کو ہر ایک زمانہ میں معجزات اور معارف کے منکروں کے حملہ سے بچایا ہے۔“ ايام الصلح - روحانی خزائن جلد 14 صفحه (288) ماشاء اللہ مکرم قاری مسرور احمد صاحب نے حفاظت قرآن کریم کے اس پہلے ذریعہ حفظ قرآن کی اہمیت،فضیلت اور برکات پر اس کتاب میں اچھا مواد تر تیب دیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی یہ کوشش قبول فرمائے اور ہم سب کو اور ہماری نسلوں کو قرآن کریم پڑھنے ، اس کو حفظ کرنے ، اس کے معانی اور معارف سمجھنے کی سعادت نصیب فرمائے تانسل در نسل ہمارے قلوب انوار قرآنیہ سے منور ہوتے رہیں۔آمین