حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن — Page 4
رنگ لائی کہ آپ کی نسل سے ایک بچہ جو یتیمی کی حالت میں پیدا ہوا اللہ تعالیٰ کی دستگیری سے صفات الہیہ کا مظہر بن کر کل عالم کی ہدایت وروشنی کا باعث بنا۔اور اس کی جائے پیدائش مربع خواص وعوام بنی۔سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيْمِ اَللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدُ خاکسار احمدی والدین سے پُر زور گزارش کرتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یہ کتابیں مطالعے کے لئے ضرور دیں تا کہ ان کے دلوں میں بچپن ہی سے حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ کی محبت کا جذ بہ جاگزیں ہو جائے اور وہ اپنے آقا کی ذات واخلاق سے متاثر ہو کر اپنی زندگیوں کو سنوارنے کی کوشش کریں۔دعا کے معجزانہ اثرات کا مشاہدہ کریں اور خدا کے ہو کر جینے ، اس کی خاطر جانی و مالی قربانیوں کے ثمرات کا اندازہ ہو اور حصول رضائے الہی کے لئے کوشاں رہیں۔وران کی معاونات ہم سب کی دعاؤں کی مستحق ہیں جن کی شب وروز کی محنت سے یہ روحانی مائدہ ہم تک پہنچ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو اجر عظیم سے نوازتار ہے اور اس مفید سلسلہ کو اپنے فضلوں سے جاری رکھنے کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین اللھم آمین