حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن — Page 3
3 اللہ تعالیٰ کے فضل سے پیش لفظ وصد سالہ جشن تشکر کے سلسلہ میں جو مطبوعات پیش کرنے کی توفیق مل رہی ہے یہ اس سلسلے کی باسٹھ ویں (62) پیشکش ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔بچوں کے لئے آسان الفاظ اور سادہ انداز میں سیرت نبوی سے آگاہی کے لئے چھوٹی چھوٹی کتابوں کی صورت میں ایک ایک موضوع کو پیش کرنے کا منصوبہ بنانا اور منصوبے پر کام کا آغاز عزیزہ بشری داؤ د مرحومہ کا خاص شوق تھا۔اُس کی رحلت کے بعد اس بابرکت کام کو عزیزہ جو ہیں، آگے بڑھا رہی ہیں زیر نظر کتاب ”حضرت محمد مصطفی ماله کا بچین لکھنے کی سعادت ان ہی کو حاصل ہوئی ہے۔مشہور مقولہ ہے بچہ بچہ ہی ہوتا ہے خواہ بڑا ہو کر وہ نبی بنے۔ہم ایک ایسے پیارے کے بچپن کے حالات پڑھ رہے ہیں جس کو نہ صرف ردائے نبوت عطا ہوئی۔بلکہ آپ سارے نبیوں کے سردار ہیں۔اسوۂ حسنہ کے موضوع پر لاتعداد کتب موجود ہیں۔مگر اس بات کی خوشی ہمارے حصے میں آئی ہے کہ بچے، بڑے ہماری کتابوں میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔اس کتاب کے مطالعہ سے قارئین پر واضح ہو گا کہ آنحضرت ملالہ کی پیدائش سے اڑھائی ہزار سال پہلے بے آب و گیاہ وادی مکہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی مانگی ہوئی دعا اور حضرت اسمعیل علیہ السلام کی قربانی کیسا