حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن — Page 5
10 حضرت محمد مصطفی ملالہ کا بچپن پیارے بچو! ہمیں خوشی ہے کہ آپ پیارے آقا حضرت محمد مصطفی صل اللہ کے متعلق ہماری چھوٹی چھوٹی کتابیں شوق سے پڑھتے ہیں۔کتاب مقدس ورثہ میں ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ اُس خاندان میں جس میں آپ نے پیدا ہونا تھا سب اچھی اچھی باتیں جمع کر رہا تھا۔یہ سلسلہ آپ کی پیدائش سے صدیوں پہلے شروع ہو گیا تھا۔کتاب ”چشمہ زمزم میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنی نسل کے لئے دعاؤں کے متعلق بتایا تھا۔یہ دعائیں آپ کی پیدائش سے اڑھائی ہزار سال پہلے مانگی گئی تھیں۔پھر کتاب اصحاب فیل میں آپ کی پیدائش سے پچپن دن پہلے کا واقعہ بیان کیا تھا۔اس طرح آپ کو معلوم ہو گیا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ اپنی قدرت سے ساری دنیا کی توجہ مکہ مکرمہ کی طرف لا رہا تھا اور کل دنیا کی آبادی میں سے خاندان قریش اور بنی ہاشم کی فضیلت بتا رہا تھا۔پھر ہم نے کتاب ”پیاری مخلوق بھی پیش کی۔جس میں یہ لکھا تھا کہ کل دنیا میں ساری مخلوق میں سے سب سے پیارے انسان ہمارے آقا ہیں۔پھر ہم نے یہ بھی پڑھا ہے کہ آپ صرف انسانوں میں سے ہی بہترین انسان نہیں بلکہ سارے انبیاء میں بھی بہترین ہیں۔یہ بات آپ کتاب انبیاء کا موعود میں پڑھ چکے ہیں۔پھر امن کا گہوارہ مکہ مکرمہ کتاب میں آپ کی پیدائش کے زمانے کے واقعات آپ کے علم میں آئے اور اُس شہر کا تعارف ہوا جہاں