حضرت شہزادہ سید عبدالطیف شہید ؓ

by Other Authors

Page 93 of 114

حضرت شہزادہ سید عبدالطیف شہید ؓ — Page 93

ہے۔اس کتاب کے سرورق پر جو تصویر ہے اس سے علامہ کا خضاب استعمال کرنا صاف نظر آتا ہے۔فقر و درویشی کے بادشاہ اب صرف یہ سوال باقی رہ جاتا ہے حضرت صاحبزادہ صاحب اپنے بلند روحانی مقام اور عظیم رتبہ کے باوجود ڈیورنڈ لائن کمیشن کی ایک تصویر میں گورنر شریندل خان کے سامنے زمین پر کیوں بیٹھے دکھائی دیتے ہیں؟ اس سوال کا مختصر اور فیصلہ کن جواب یہ ہے کہ حضرت صاحبزادہ صاحب دنیاوی وجاہت اور شاہانہ تزک واحتشام کے باوجود ایک بے مثال پیکر تواضع ، مجسمه خاکساری اور فقر و درویشی کے بادشاہ بھی تھے اور یہ تصویر اسی حقیقت کی عکاسی کرتی ہے جس کو دیکھ کر اُن سے بے پناہ عقدت پیدا ہوتی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک ہے۔اِذَا تَواضَعَ الْعَبْدُ لِلّهِ) رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَى السَّمَاءِ السَابِعَةِ كم جب بندہ خدا تعالیٰ کے لئے خاکساری اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُسے ساتویں آسمان تک رفعت بخشتا ہے۔حضرت صاحب زادہ صاحب کی درویشانہ طبع اور منکسر المزاجی کے ایسے ایسے واقعات آپ کی سوانح میں موجود ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔کون احمدی حضرت سید عبدالستار المعروف بزرگ صاحب سے واقف نہیں؟ وہ صاحب کشف بزرگ تھے اور حضرت صاحبزادہ صاحب کے نہایت مقرب شاگردوں میں نہایت بلند مقام رکھتے تھے۔جب وہ قادیان میں واصل بحق ہوئے تو حضرت سیدنا فضل عمر ڈلہوزی میں تھے۔جناب الہی سے آپ کو بتلایا گیا کہ ایک ایسا بزرگ دنیا سے رخصت ہو گیا ہے جس سے زمین و آسمان ہل گئے ہیں۔(الفضل قادیان ۳ر نومبر ۱۹۳۳ صفحه ۸) لے کنز العمال جلد ۳ صفحه ۱۱۰ مطبوعہ بیروت ۱۴۰۵ھ/ ۱۹۸۵ء 93