حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 3 of 18

حضرت مصلح موعود ؓ — Page 3

2 حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب لمصلح الموعود پیارے بچو! تم نے بہت سے بڑے آدمیوں کی کہانیاں پڑھی ہوں گی آج ہم تمہیں اس زمانے کے ایک ایسے بڑے آدمی کی کہانی سناتے ہیں جس کے پیدا ہونے کی خبر اللہ میاں نے اس کی پیدائش سے پہلے دے دی تھی۔تو بچو! یہ کہانی شروع ہوتی ہے۱۸۸۶ء سے۔لوسنو ! حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ۲۲ جنوری ۱۸۸۶ء کو ہوشیار پور تشریف لے گئے۔وہاں آپ چالیس دن تک شیخ مہر علی صاحب جو ہوشیار پور کے رئیس تھے کے مکان کی اوپر والی منزل میں ٹھہرے۔اس مکان کا نام طویلہ تھا۔ان چالیس دنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نہ کسی سے ملے نہ کسی کے گھر گئے۔بس سارا دن خاموشی سے خدا تعالیٰ کی عبادت اور دعائیں کرتے رہتے۔انہی دنوں اللہ میاں نے آپ کو ایک بہت نیک بیٹے کی خوش خبری دی۔۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک اشتہار لکھا جس میں وہ پیشگوئی تھی جس میں اللہ میاں نے آپ کو ایک بہت عظیم بیٹے کی خبر دی تھی۔بچو ا عظیم کا مطلب ہے بڑا عظیم اس کو کہتے ہیں جو بہت بڑے بڑے اور اچھے اچھے کام کرے اور بہت اچھے اخلاق والا ہو۔اس پیشگوئی کے کچھ حصے ہم یہاں لکھ رہے ہیں تا کہ تمہیں بھی اس پیشگوئی کا پتہ چل جائے۔وو پیشگوئی مصلح موعود سو تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا ایک زکی غلام (لڑکا) تجھے ملے گا۔وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی ذریت ونسل ہوگا۔خوبصورت پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے۔اس کا نام عنمو ائیل اور بشیر بھی ہے۔اس کو مقدس روح دی گئی ہے۔اور وہ رجس سے پاک ہے۔وہ نور اللہ ہے۔مبارک وہ جو آسمان سے آتا ہے۔اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا۔وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔وہ کلمۃ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت و غیوری نے اسے اپنے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔وہ سخت ذہین و نسیم ہو گا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا“۔وو نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضا مندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا۔وہ جلد جلد بڑھے گا۔اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قو میں اس سے برکت پائیں گی تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے گا