حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 2 of 18

حضرت مصلح موعود ؓ — Page 2

ایک مختصری جھلک اس کتابچہ میں آپ پڑھیں گے اور دیکھیں گے کہ خدا تعالیٰ پر ایمان لانے والے، اس پر تو کل کرنے والے جب کسی کام کو شروع کرتے ہیں تو خدا تعالیٰ کس طرح ان کی مدد فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کا مطالعہ آپ کے لئے مفید اور نفع بخش بنائے۔آمین پیش لفظ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیرالدین محمود احمد صاحب خلیفتہ المسیح الثانی خدا تعالیٰ کی خاص بشارت کے تحت پیدا ہوئے اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی خاص تائید و نصرت کے ساتھ 50 سال سے زائد عرصہ تک خلافت پر متمکن رہے۔آپ کی سیرت اور سوانح کے لئے سینکڑوں صفحات پر مشتمل کئی کتا بیں بھی ناکافی ہوں گی۔زیر نظر چھوٹی سی کتاب حضرت مصلح موعود کی حیات طیبہ کی ایک مختصر سی جھلک پیش کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو تمام احباب کے لئے از دیا دایمان کا ذریعہ بنائے۔آمین