حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 62 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 62

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 62 نورالدین صاحب اور حکیم فضل دین صاحب اور بھیرہ کے محلہ مستریوں کے بہت سے آدمی اور محلہ معماروں کے بہت سے آدمی۔بھیرہ کے مفتی خاندان کے تین اشخاص اور خاندان خواجگان کے بہت سے ممبر۔سب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں احمدی ہو گئے تھے اور احمد یوں کی دو ( بیوت) بنائی گئیں۔(المصلح 8 جنوری 1954 ء) تذکرہ صفحہ 687 پر درج ہے کہ حضرت اقدس علیہ السلام نے اپنے ایک خواب کے نتیجہ میں مفتی صاحب سے فرمایا: میں نے دیکھا کہ منظور ( حضرت مفتی صاحب کے صاحبزادے) کی طرف چیل جھپٹی ہے آپ ایک مسکین کو کھانا کھلایا کریں۔“ " مفتی صاحب نے عرض کیا۔۔۔حضور مقرر کر دیا ہے۔“ حضرت مفتی صاحب کے نو سال کے بیٹے محمد منظور صادق نے ایک مندر خواب دیکھا۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا گیا تو آپ نے فرمایا: مومن کبھی رویا دیکھتا ہے اور کبھی اُس کی خاطر کسی اور کو دکھاتا ہے ہم نے اس کی تعمیل میں چودہ بکرے ذبح کرنے کا حکم دیا ہے۔سب جماعت کو کہہ دو کہ جس جس کو " استطاعت ہے قربانی کرد۔۔۔( بدر 13 را پریل 1905ء) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس خواب کو سن کر اپنے خاندان کے ہر فرد کی طرف سے ایک ایک بکر اذ بح کیا اور آپ کی اتباع میں ہر شخص نے جو مقدرت رکھتا تھا ہر ممبر خاندان کی طرف سے ایک ایک یا کل خاندان کی طرف سے ایک ہی بکرا ذبح کیا اور اس قسم کی قربانیوں سے خون کی ایک نالی جاری ہو گئی تھی۔کم از کم ایک سو بکرا ذبح ہو گیا ہو گا۔(سیرت حضرت مسیح موعود از یعقوب علی عرفانی ص 388 ) 20 ستمبر 1905ء کو مفتی صاحب نے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں اپنی ایک رؤیا