حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 61 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 61

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 61 یکم اگست 1898ء کو مفتی صاحب لاہور سے قادیان تشریف لائے ہوئے تھے۔آپ نے صبح کی نماز کے بعد اپنے دو خواب حضور اقدس کو سنائے : جن میں سے ایک میں نور کے کپڑوں کا ملنا اور دوسرے میں حضرت اقدس علیہ السلام کے دیئے ہوئے مضمون کا خوش خط نقل کرنا تھا جس کی تعبیر حضرت اقدس علیہ السلام نے کامیابی مقاصد بیان فرمائی۔“ (احکام 6 تا 13 راگست 1898 ء ) جون 1899ء کا واقعہ ہے۔حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب مرحوم کی پیدائش سے چند روز قبل جب کہ مفتی صاحب قادیان آئے ہوئے تھے، خواب میں دیکھا کہ حضرت میر ناصر نواب صاحب مرحوم ایک چھوٹے سے نوزائیدہ بچہ کو اٹھائے ہوئے باہر تشریف لائے ہیں۔حضرت صاحب کی خدمت میں خواب سنایا تو آپ نے فرمایا کہ اس میں ہمارے ہاں لڑکا پیدا ہونے کی بشارت ہے۔چند روز کے بعد صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب پیدا ہوئے تو حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا: مفتی صاحب کو اطلاع کرو کہ اُن کی خواب پوری ہوگئی۔(ذکر حبیب ص 66,65 ) حضرت مفتی صاحب تحریر فرماتے ہیں: حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ایک دفعہ میں نے خواب دیکھا کہ حضرت صاحب شہر بھیرہ کی ایک منڈی میں جس کو وہاں گنج کہتے ہیں، جا رہے ہیں اور چند خدام آپ کے ہمراہ ہیں۔میں نے اپنا یہ خواب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا۔تو حضور نے فرمایا کہ اس خواب میں یہ اشارہ ہے کہ ہم کو اپنے سلسلہ کے کاموں میں بھیرہ سے بہت سی نصرت ملی ہے۔ابتدائی زمانہ میں جبکہ احمدی بہت تھوڑے تھے۔ان میں بہت اخلاص رکھنے والے اور دین کی راہ میں خرچ کرنے والے زیادہ تر بھیرہ کے لوگ تھے۔جیسا کہ حضرت مولوی حکیم