حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 183 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 183

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 183 خطاب کیا اور پیغام پہنچایا۔الفضل 22 / مارچ 1919ء ص2) حضرت مفتی صاحب کی صحت پر لندن کی شدید سردی نے بُرا اثر ڈالا۔گلے اور ناک کی تکلیف کی وجہ سے ڈاکٹر نے آپ کو بورن متھ جانے کا مشورہ دیا۔ڈاکٹر آپ کو جسمانی صحت کے لئے مشورے دے رہا تھا۔آپ نے اُسے روحانی صحت کے مشورے دیئے۔سردی کی وجہ سے باہر نکلنے کے مواقع کم ہوئے تو آپ نے کثرت سے مضامین اور خطوط اخبارات و رسائل کو بھجوائے۔اخبارات میں اشاعت سے آپ کے حلقہ تعارف میں اضافہ ہوا۔صرف اپریل میں آپ نے 265 خطوط لکھے۔انگلستان سے واپسی کا ارشاد آپ کی صحت کی کمزوری کی وجہ سے حضرت خلیفہ مسیح الثانی کے ارشاد پر چوہدری فتح محمد سیال صاحب اور حضرت مولانا عبدالرحیم نیر صاحب 6 اگست 1919 ء کو لندن پہنچ گئے۔حضرت صاحب نے الفضل کے لئے ایک مضمون لکھا جس میں آپ کی اور محترم قاضی محمد عبد اللہ صاحب کی حسن کارکردگی کو اچھے الفاظ میں سراہا۔تحریر فرماتے ہیں: برادران! السلام عليكم خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ احمدیت اس وقت بڑے زور وشور سے یورپ میں پھیل رہی ہے اور ( دین حق ) کی روشن کرنیں اس روحانی طور پر تاریک قلعہ کومنور کر رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو وہ دن دور نہیں کہ ایک ہزار سالہ مسیحی قلعہ میں خدا تعالیٰ کی توحید کے نعرے لگائے جائیں۔اور ہمارے بچھڑے ہوئے حق کو قبول کر کے ہم میں آملیں۔مکرمی مفتی محمد صادق صاحب اور قاضی محمد عبد اللہ صاحب اس کام میں کوشاں ہیں اور خدا تعالیٰ ان کے کاموں میں برکت دے رہا ہے۔چونکہ ان بھائیوں کا واپس آنا ضروری تھا خصوصاً قاضی محمد عبداللہ صاحب کا۔اس لئے چوہدری فتح محمد صاحب اور