حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 182
حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالیٰ عنہ فتح کی پیشگوئی حضرت اقدس علیہ السلام نے کر دی تھی۔وو 182 خلاصه از الفضل 25 جنوری 1919 ء ص 7) لندن میں کامیابیوں پر ایک غیر از جماعت کا تبصرہ انگلستان میں دعوت حق کی کامیابی کے ذکر میں لندن کی ایک اسلامی سوسائٹی کے ناظم احمد دین کار نے پیسہ اخبار کو درج ذیل مراسلہ بھیجا یہ مراسلہ 7 فروری 1919ء کے اخبار میں شائع ہوا: سب حمد و شکر اللہ تعالیٰ کے لئے جو دلوں کو ہدایت دینے والا ہے شہر لندن کی جارج سٹریٹ میں زیر اہتمام ڈاکٹر عبدالمجید صاحب ونواب جنگ بہادر ایک اسلامی جلسہ ہوا جس میں ہندی اور عرب اور افریقی مسلمانوں کے علاوہ انگریز نومسلم جنٹلمین اور لیڈیاں ایک بڑی تعداد میں جمع ہوئیں مفتی محمد صادق صاحب نے عربی زبان میں درود شریف کی عملی محبت پر ایک تقریر کر کے ضرورت اشاعت اسلام کی طرف حاضرین کو توجہ دلائی اور ہندیوں اور انگریزوں کی درخواست پر اسی تقریر کو انگریزی واردو میں دُہرایا۔اس کے بعد دو نوجوان لیڈیاں حضرت مفتی صاحب کے ہاتھ پر مشرف بہ اسلام ہو ئیں۔۔۔۔۔ان کے اسلامی نام مریم اور سعیدہ رکھے گئے۔۔۔۔۔گزشتہ ہفتہ جو لیڈی مسلمان ہوئی تھی اس کا نام فضل اور ایک ہندی طالب علم کا نام محمد خان رکھا گیا۔نہایت خوشی سے اس خبر کو شائع کیا جاتا ہے کہ حضرت مفتی صاحب کے مضمون علم اللسان اور بعض دیگر مضامین کو کامیاب امتحانی پرچہ تسلیم کر کے فریج سوسائٹی فلالوجی نے آپ کوبی فل کی ڈگری اور ڈپلومہ عطا کیا ہے۔اور ایک اور کالج نے ایف سی کی ڈگریاں اور ڈپلوما عطا کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مبارک کرے۔“ الفضل 11 فروری 1919 ء ص 7) وہ مسلم جو جرمنی کی قید سے آزاد ہو کر لندن آئے اُن میں تین چار سو ملاح ہندوستان سے تعلق رکھنے والے تھے اسلامک سوسائٹی نے اُن کے لئے ایک جلسہ کیا۔حضرت مفتی صاحب نے بھی