حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 184
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 184 ماسٹر عبدالرحیم صاحب کو اُن کی جگہ کام کرنے کے لئے بھیج دیا گیا ہے جو اُمید ہے کہ دو چار دن میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے انگلستان پہنچ جائیں گے۔66 (الفضل 9 اگست 1919 ء ص3) حضرت مفتی صاحب نے ایک مکتوب میں انگلستان میں اعلائے کلمہ حق کی روداد کا خلاصہ بیان فرمایا۔یہ خط جلسہ سالانہ پر 20 دسمبر 1919 کو حضرت منشی فرزند علی خان صاحب نے پڑھ کرسنایا: دم لحمد للہ ثم احمد للہ کہ جس غرض کے واسطے حضرت مرشد صادق مهدی محمود خلیفہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس ملک میں عاجز کو بھیجا تھا وہ گزشتہ اڑھائی سال میں برفاقت برادر عزیز قاضی عبد اللہ صاحب حسب دل خواہ حاصل ہوئی۔قریب ایک صد نو مسلم ہوئے لندن کے مرکز میں سلسلہ احمدیہ کا جھنڈا گڑ گیا۔بہت سے لیکچر ہوئے۔رسالوں اور اخباروں میں ہماری تصاویر اور مضمون شائع ہوئے۔بادشاہوں اور امیروں کو بھی پیغام پہنچایا گیا اور غرباء کو بھی تبلیغ کی گئی۔ہزار ہا رسالے تقسیم کئے گئے۔مباحثات ہوئے مخالفین کو چیلنج دئے گئے۔مضافات میں بھی لیکچر ہوئے اور اشاعت رسالہ جات کی گئی غرض ہر طرح کا تبلیغی کام با وجود ایام جنگ کی مشکلات اور دقتوں کے جبکہ ملک میں مردوں کی شکل دکھائی نہ دیتی تھی اور گاڑیوں پر بھی عورتیں کام کرتی تھیں اور کھانے کی اشیاء بھی پورے طور پر میسر نہ آتی تھیں۔ایسی تنگی اور تکلیف کے وقت میں اللہ تعالیٰ نے ہمارے مشن کو کامیاب کیا یہ اس کا فضل ، کرم، رحم، حلم اور غریب نوازی ہے۔اس غفار، ستار، قدیم، کریم ، رحیم کی بخشش ہے ورنہ ہم کیا اور ہماری ہستی کیا۔جو ہوا اسی سے ہوا اور آئندہ جو ہونے والا ہے اُسی سے ہے۔۔۔میں نے اس ملک میں آکر بہت کچھ دیکھا ہے۔اور بہت کچھ سنا ہے مگر میں آپ صاحبان کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک انگلستان میرے خیالات اور میرے طرز زندگی میں کچھ تبدیلی نہیں کر سکا۔بہتیرے میری صحبت