حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 175 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 175

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ ہو گئے تھے وہاں اُن کی قبر بھی ہے۔خلاصہ فاروق 23 اگست 1917 ء ) 175 قادیان کی یاد آپ جہاں بھی ہوتے قادیان کی یاد ساتھ رہتی الفضل 4 ستمبر 1917ء ص 11 کالم 2 میں آپ کی ایک تحریر چھپی ہوئی ہے جس میں آپ نے چاند کو مخاطب کر کے کہا: ”اے چاند تو بڑا خوش قسمت ہے جو ہر روز کوچہ یار میں گشت لگاتا ہے۔اگر چہ تو دلوں کی کچھ بات نہیں سناتا پھر بھی تو اس لئے پیارا معلوم دے رہا ہے کہ تو نے میرے پیاروں کو دیکھا ہے اور تیری کرنوں نے قبر سیح کو بوسہ دیا۔بھلا ایک بات تو بتلا کہ تو زیادہ حسین ہے یا میرا پیارا محمود، بی اللہ کا نہ صرف بیٹا بلکہ اُس کا سچا وارث ، مسیح محمدی کا تخت نشیں۔اگر تجھ میں زبان ہوتی تو ضرور شہادت دیتا تجھ میں زبان ہے اور وہ بول رہی ہے کہ میں نے محبوب خدا سرور انبیاء فخر رسل محمد مجتبی کے زمانہ ء ہجرت سے لے کر 1335 دور پورے کر دیئے ہیں۔دانا دانیال کی نبوتیں پوری ہوئیں فرشتوں کا کہنا حق ہوا۔مبارک وہ جنہوں نے صبر سے انتظار کیا اور قبول کیا۔“ اعلائے کلمہ حق کے لئے حضرت مفتی صاحب کے دل میں عجیب تڑپ تھی۔آپ چاہتے تھے کہ زیادہ سے زیادہ احمدی اس جہاد میں شامل ہوں۔آپ کا6ر جولائی کا لکھا ہوا مکتوب الفضل میں شائع ہوا: وو ہمیں ایسے بہادروں کی ضرورت ہے جو اللہ اور اُس کے رسول کی خاطر اپنی جان اور اپنے آرام کو قربان کر دیں۔دُعا اور توجہ کے ساتھ اپنے خادمانہ کام کا ایک عزم اپنے دل میں قائم کریں اُس پر ایسے قائم ہو جائیں کہ کوئی تلوار کی زد، نیزے کا حملہ، اور بندوق کا نشانہ اُنہیں پیچھے نہ ہٹا سکے۔ہر قدم آگے ہو۔گو ہر قدم پر موت کا مقابلہ ہو ایک مرکز بہشت کو چلا جائے تو دوسرا اس کی جگہ کھڑا ہو جائے۔۔۔۔۔۔اے مسیح کی جماعت!