حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 176 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 176

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 176 تو اُٹھ اور دنیا کے چاروں کونوں میں پھیل جا اور خدا کے رسول کی آمد کی منادی کرتا کہ دنیا تیرے ذریعے سے امن، ایمان اور فضل سے بہرہ ور اور پاک برکات سے بھر پور ہو۔“ الفضل 2 اکتوبر 1917ء ص 11,12) آپ کی دُعاؤں کوسن کر اللہ تعالیٰ غیبی تائید و نصرت سے عجیب مواقع بہم پہنچاتا۔بعض اخباروں کے فوٹو گرافروں نے آپ کے فوٹو سنڈے پکٹوریل اور دوسرے اخباروں میں چھپوائے۔سنڈے پکٹوریل ہر اتوار کو لاکھوں کی تعداد میں شائع ہوتا تھا۔ایک دفعہ تصاویر چھپنے کی صورت اس طرح بنی کہ 15 اگست 1917ء کو امریکی فوجی جو تعداد میں 5000 تھے فرانس جاتے ہوئے انگلستان سے گزر رہے تھے۔کثرت سے لوگ انہیں دیکھنے کے لئے قصر کھنگم کے سامنے سڑک پر جمع تھے۔شاہی خاندان کے افراد بھی تھے۔آپ کو حسنِ اتفاق سے نمایاں جگہ مل گئی۔آپ نے کچھ افسروں اور سپاہیوں سے دین حق کے موضوع پر گفتگو کی اس دوران فوٹو گرافروں نے آپ کے فوٹو لے لئے اور ایک جگہ چند معززین امریکن جھنڈا لئے بیٹھے تھے، فوٹو ہو رہے تھے ، آپ کو بھی ساتھ بٹھا لیا یہ فوٹو لندن کے اخبارات کیچ اور گرافک وغیرہ میں چھپ گئے۔نیز امریکہ میں بھی ان کی خوب اشاعت ہوئی۔شاہ بلوط کے نیچے حضرت مفتی صاحب نے سنا کہ شاہ بلوط کے درخت صحت کے لئے اچھے ہوتے ہیں۔ایک جگہ درخت نظر آئے تو کچھ دیر کے لئے رُک گئے۔ایک بیمار فوجی جو ہسپتال سے فارغ ہو کر گھر جارہا تھا آپ کو دیکھ کر وہاں رک گیا آپ نے گفتگو کا سلسلہ درختوں سے شروع کیا۔ہندوستان کی طرف موڑا اور حضرت احمد تک لے گئے اُس شخص نے احمدیت قبول کی جمال الدین نام رکھا۔(خلاصہ الفضل 2 /اکتوبر 1917ء) کام کی مصروفیات اپنی جگہ اور پیاروں کی یاد اپنی جگہ۔اگست میں پہلے ہفتے کی ڈاک راستے میں غرق کر دی گئی۔دوسرے ہفتے کی ڈاک میں بھی تاخیر ہوئی تو آپ نے بے چین ہو کر الفضل کے