حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 15
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ عرض حال 15 اللہ تبارک تعالیٰ کی حمد وشکر سے لبریز دل کے ساتھ اپنے شعبہ اشاعت کے تحت چھپنے والی کتب کے شمارہ نمبر 97 کا عرض حال لکھ رہی ہوں۔89-1988ء میں جشن صد سالہ تشکر کے سلسلے میں کم از کم سو کتب کی اشاعت کا منصوبہ پیش کرنے والوں کے پاس علم ، صلاحیت، کتابیں چھاپنے کا تجربہ نہ ہونے کے برابر تھا۔اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمانیت کے سائے میں اس اصحاب الکہف والرقیم جیسے زمانے میں قلم کے جہاد کا موقع عطا فرمایا۔الحمد للہ ہر ذرہ تن حمد میں جھکا ہوا ہے مگر شکر کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب پر کتاب لکھنے کے لیے وسیع مطالعہ کا موقع ملا۔نور ہدایت سے منور ستارے کی روشنی میں سفر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ اور اس کے پیاروں کی محبت میں اضافہ ہوا۔دُعا ہے کہ قارئین کرام بھی ایسا ہی نفع اور لذت حاصل کریں۔اس کتاب کو سنوارنے میں کے مخلصانہ مشورے بہت کام آئے۔اسی طرح کے تحت کتاب کی تصحیح اور حوالوں کی جانچ پڑتال کا محنت طلب کام کرنے والوں کے لئے نہ دل سے شکر گزار ہوں۔فجزاهم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء دُعا ہے کہ رحیم و ودود خدا ہماری ہر حقیر کاوش کو اپنے فضل سے ہماری بخشش کا سامان بنادے اور ہم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی دُعاؤں کے وارث بنیں۔آمین اللهم آمین۔