حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 16 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 16

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ باب اوّل ابتدائی حالات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا بابرکت دور عہد اول کے وہ احباب کرام آج کہاں! 16 حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے فیض یافتہ بزرگ رفقائے کرام میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب ایک قابلِ رشک نمایاں مقام پر متمکن ہیں۔آپ نے اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ عمر عزیز کے ساٹھ سال صف اول کے جرنیل کی طرح خدمت دین اور اعلائے کلمہ حق کے لئے جہاد کی توفیق پائی۔وہ کا سر صلیب کے ایسے بازوئے شمشیر زن تھے جس نے شرق و غرب میں دہریت و تثلیث کی صفوں میں گھس کر باطل پر کاری ضربیں لگائیں۔وہ میدانِ کارزار میں زہد و تقوی اور علم و معرفت کے ہتھیاروں سے لیس ہو کر اترتے اور ہر محاذ پر بے جگری سے لڑتے ہوئے الہی تائید کے ساتھ فتح و ظفر سے ہمکنار ہوتے۔اُن کی سرشت میں ناکامی کا خمیر نہ تھا۔اُن کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور اُن کے دو خلفائے کرام کا دست راست رہنے کا شرف حاصل ہوا۔وہ ہر کامیابی کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی اور دعاؤں کا ثمر سمجھتے۔اُن کا قلم سلطان القلم کے قلم سے برکت پذیر تھا۔اُن کا بیان، بندہ رحمان سحر البیان مسیح زمان کے فیضان سے بہرہ یاب تھا۔وہ ہفت زبان جن کی تحقیق کے لعل و جواہر روحانی خزائن میں شامل ہیں ، وہ عاجزی و انکساری کے پتلے جو جوتیوں کی غلامی میں حضرت اقدس علیہ السلام کی خوشنودی اور دُعاؤں سے تاجور ہوئے۔یہ دُعا ئیں اور اعتماد آپ میں جادوئی طاقت بھر دیتے۔آپ کا ہر قدم اخلاص ، قربانی اور