حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 72 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 72

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 72 اقدس علیہ السلام حسب معمول سیر کے لئے تشریف لے گئے۔واپسی پر کچھ دیر حضرت حکیم نورالدین کے مطب میں بیٹھ گئے۔گفتگو جاری تھی کہ ایک یورپین سیاح ڈی ڈی ڈکسن نامی آگئے۔حضرت اقدس علیہ السلام کے ارشاد پر مفتی صاحب نے ترجمانی کے فرائض ادا کئے اور مناسب رنگ میں دعوت الی اللہ کی۔عصر کی نماز کے بعد ڈکسن صاحب نے حضرت اقدس علیہ السلام کی تین تصویریں کھینچیں دو خدام کے ساتھ اور ایک صرف آپ کی۔(خلاصه از تاریخ احمدیت (جدید ایڈیشن) جلد 2 ص 196 ) حضرت مفتی صاحب کی مخلصانہ مساعی پر بدر کا خراج تحسین دیکھئے: ”ہمارے مکرم دوست مفتی محمد صادق صاحب مدرسہ تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے مڈل ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ماسٹر سلسلہ احمدیہ کے ایک چھپے ہوئے رستم ہیں۔آپ فارن ممالک کے ساتھ خط و کتابت رکھتے ہیں۔مفتی صاحب کا دستور ہے کہ مذہبی رنگ میں کسی شخص کا نام کسی اخبار میں دیکھ لیں یا کسی فہرست میں کوئی کتاب نظر آجاوے جس کا تعلق مذہب سے ہو تو جھٹ اُس شخص کے نام خط لکھ کر اس کے حالات دریافت کرتے ہیں اور مناسب ہو تو احمد یہ مشن سے اُسے انٹروڈیوس کرانے کی کوشش کرتے ہیں اور وہ کتاب منگواتے ہیں اور اس کا خلاصہ نکال کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سناتے ہیں۔مفتی صاحب موصوف کے کارنامے تو ایسے ہیں کہ ان کا مفصل ذکر کیا جاوے اور جیسے انہوں نے ایک ایک لحظہ اور ایک ایک سیکنڈ دینی خدمات کے لئے وقف کیا ہوا ہے اور اپنا اوڑھنا اور بچھونا دین کی خدمت بنایا ہوا ہے ویسی توفیق خدا تعالیٰ ہمیں اور ہمارے احباب کو عطا کرے۔“ (البدر 31 اکتوبر 1902ء) ملفوظات جلد چہارم ص 417 پر تحریر ہے: مفتی صاحب نے حسب الحکم حضرت اقدس علیہ السلام کو وہ تمام حوالہ جات کتب سابقہ کے سنائے جن کا ارشاد حضرت اقدس علیہ السلام نے آج صبح کی سیر میں کیا تھا، اسی طرح صفحہ 443 پر