حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 71 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 71

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ نہیں ہے، موجب تبلیغ ہے۔جو صاحب اس کام میں مدد دینا چاہیں وہ بے شک دیں۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد مفتی صاحب تحریر فرماتے ہیں: 71 ( بدر 24 نومبر تا یکم دسمبر 1904ء) ( قریباً 1902ء) میں ایک لیڈی مس روز (Miss Rose) نام تھی جس کے مضامین اُس ملک کے اخباروں میں اکثر چھپا کرتے تھے۔میں نے اُس کے ساتھ تبلیغی خط و کتابت شروع کی اور اُس کے خط جب آتے تھے میں عموماً حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں ترجمہ کر کے سنایا کرتا تھا اور ہماری مجلسوں میں اُسے مس گلا بو کہا جاتا تھا۔ایک دفعہ مس گلا بو نے اپنے خط کے اندر پھولوں کی پتیاں رکھ دیں حضرت صاحب نے انہیں دیکھ کر فرمایا: یہ پھول محفوظ رکھو کیونکہ یہ بھی يأتيك مِن كُل فج عمیق کی پیشگوئی کو پورا (ذکر حبیب ص99) کرنے والے ہیں۔“ ذکر حبیب کے صفحہ 94 تا 98 پر ایک طویل مکتوب کا ترجمہ ہے جو آپ نے امریکہ کے ایک نو مسلم جے ایل راجرز ساکن شہر سیتا کروز ریاست کیلی فورنیا کے نام لکھا تھا۔حضرت اقدس علیہ السلام نے ان کا اسلامی نام عبد الرحمن تجویز فرمایا تھا۔حضرت مفتی صاحب عیسائیوں کی کتب اور اخبارات پڑھ کر سلسلہ عالیہ کے لئے مفید مضامین اور حوالے تلاش کر کے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر سنانے کا بے حد شوق رکھتے تھے۔آپ جن موضوعات پر تحقیق فرما رہے ہوتے۔مفتی صاحب اُن سے واقفیت رکھتے اور مناسب مواد تلاش کر کے بہم پہنچاتے۔اس طرح کی تحقیقی کاوشیں حضرت اقدس علیہ السلام کی پسندیدگی کی سند حاصل کرتیں اور آپ دلی دُعاؤں سے نوازتے۔17 نومبر 1901ء کی صبح حضرت