حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 262 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 262

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ تصانیف حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی مشہور تصانیف حسب ذیل ہیں: 2 تحديث بالنعمت 262 1- واقعات صحیحہ 3- مقصد حیات 5- کفاره 4- آئینہ صداقت 6 تحقیق جدید متعلق قبر مسیح 7 - بائبل کی بشارات بحق سرور کائنات 8- تہنیت نامہ مجتبی صادق۔9 - How To Save The World 10 - پیر مہر علی شاہ صاحب کو ایک رجسٹر ڈ خط۔11-CHRISTIAN DOCTRINE 12- تحفہ بنارس 13۔ہم احمدی کیوں ہوئے 14- ذکر حبیب 15- صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام از روئے بائبل 16 - لطائف صادق (مرتبہ محمد اسمعیل صاحب پانی پتی ) 17 - قاعدہ عبرانی ( قلمی نسخه ) شادیاں اور اولاد بھیرہ میں محترمہ امام بی بی صاحبہ سے پہلی شادی ہوئی۔یہ بہت خدا رسیدہ اور وفاشعار خاتون تھیں۔ان سے دو بیٹے عبدالسلام صاحب اور محمد منظور صاحب اور ایک بیٹی سعیدہ صاحبہ پیدا ہوئیں۔حضرت مفتی صاحب ان کے اخلاص کے ذکر میں ایک واقعہ تحریر فرماتے ہیں : اہلیہ نے اپنے لڑکے عبدالرحمن کی پیدائش سے کچھ عرصہ قبل حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ایک گرتا تبر کا مانگ کر لیا اور اس گرتے سے چھوٹے چھوٹے کرتے بنا کر محفوظ رکھے اور ہر بچہ کو پیدا ہونے کے وقت پہلے وہی کرتا پہنایا۔“ ( ذكر حبيب ص 173 )