حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 261
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 261 گئے۔14 جنوری کی صبح حضرت خلیفہ المسح الثانی اور خاندان مسیح موعود علی نام کے افراد و اکابرین سلسلہ نے کندھا دیا۔حضور نے نعش کو قبر میں اُتارنے میں حصہ لیا اور دستِ مبارک سے قبر پر مٹی ڈالی اور مرحوم کے اوصاف حمیدہ کا ذکر کرتے رہے۔تدفین مکمل ہونے پر اجتماعی دُعا بھی کروائی۔خلاصه از الفضل 15, 16 جنوری 1957ء) غسل دینے میں مکرم سید مبارک احمد شاہ صاحب، مکرم غلام محمد صاحب صادق، مکرم سید داؤد احمد صاحب اور مکرم مسعود احمد صاحب جہلمی نے حصہ لیا۔ما اسفا على فراق قوم هم المصابيح والحصون والمدن والمزن والرواسي والخير و الامن والسكون لم يتغير لنا الليالي حتى توفهم المنون فكل جمر لنا قلوب وكل ماء لنا عيون یعنی ہائے افسوس ان لوگوں کی جدائی پر جو ورثہ تھے اور شہر تھے اور بادل تھے اور پہاڑ تھے اور امن اور سکون تھے۔۔ہمارے لئے زمانہ اس وقت تک نہیں بدلا جب تک موت نے ان کو وفات نہیں دی۔مگر اب تو یہ حال ہے کہ دل انگارا ہے تو آنکھیں آنسو بہا رہی ہیں۔اس آگ کے سوا ہمارے پاس کوئی آگ نہیں اور اس پانی کے سوا کوئی پانی نہیں۔