حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 247
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 247 1934ء میں 124 اپریل کو بیت اقصیٰ میں ذکر حبیب کے موضوع پر ایسے دلنشین انداز میں اپنے حبیب کے واقعات سنائے گویا اہل قادیان کو وہ زمانہ سامنے دکھا دیا جس میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام قادیان میں اپنے پیاروں کے ساتھ رہتے تھے۔تحقیق جدید متعلق به قبر مسیح 20 مئی کو تین ماہ کی رخصت لے کر آپ کشمیر تشریف لے گئے۔آپ کو قبر مسیح پرتحقیق کا موقع ملا اپنی تحقیق کے نتائج ایک کتاب تحقیق جدید متعلق به قبر مسیح کی صورت میں مرتب کئے۔سری نگر کشمیر میں آپ نے ایک شاندار جلسے میلاد النبی سے خطاب فرمایا۔اس خطاب کا خلاصہ اخبار حقیقت سری نگر 29 جون 1934ء میں شائع ہوا جو درج ذیل ہے فرمایا: حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں اگر 20 سال کا وقت بھی ہو تو کم ہے 20 منٹ میں کیا ہو سکتا ہے۔مختصر یہ کہ بعد از خدا بزرگ توئی قص مختصر مجھ سے قبل چند ہند و اصحاب نے تقریریں کیں۔ان میں سے ایک نے فرمایا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات نے انسانوں کی عزت قائم کر دی۔مذکور ہے: لولاك لَمَا خَلَقْتُ الْأَفلاك یعنی خدا فرماتا ہے کہ اگر تو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) نہ ہوتا تو میں افلاک پیدا ہی نہ کرتا۔یہ ایک حقیقت ہے مثال اس کی یہ ہے کہ ایک کالج کے سارے لوازمات موجود ہیں مکان ہے، طالب علم ہے، کتب خانہ ہے، دوسری سب چیزیں موجود ہیں۔مگر کالج کا پرنسپل نہیں تو کہا جا سکتا ہے اگر پرنسپل نہیں تو کالج نہیں۔انسانی زندگی کا مقصد عظیم خدا تعالیٰ کے ساتھ ایک تعلق پیدا کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسی غرض کے لئے انبیاء، رسول ،غوث ، قطب بھیجے اور انہوں نے خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کے گر