حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 248
248 حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ بتائے اور خود نمونہ پیش کیا۔کوئی پہلے درجہ پر پہنچا کوئی دوسرے اور تیسرے درجہ پر اور کوئی اس سے بڑے درجہ پر پہنچا مگر سب سے زیادہ اخیر اور اتم درجہ جو ملا تو آنحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج شریف میں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ملائکہ کا بھاری لشکر تھا جب آنحضور" پہلے آسمان پر پہنچے تو کچھ پہلے آسمان پر رہ گئے۔اسی طرح گھٹتے گھٹتے آخری آسمان پر آنحضور کے ساتھ حضرت جبرئیل علیہ السلام کے بغیر کوئی نہ رہا اور اس سے آگے حضرت جبرئیل بھی نہ جا سکے اور آنحضور کو فرمایا میں اس کے آگے نہیں جاسکتا۔ظاہر ہے کہ آنحضور کا درجہ نہ صرف انسانوں میں اعلیٰ ترین بلکہ ملائکہ سے بھی آنحضور افضل ہیں۔آنحضور صل الا ایلیم ہی کے طفیل ہمیں ہدایت ہوئی کہ ہم ہر ایک قوم کے بزرگوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں۔خدا کے ساتھ محبت کرنے میں جو طاقت اور تزکیہ اور عمل کی توفیق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوملی اور کسی جگہ نہیں ملتی اور آنحضور ہی کامل نمونہ ہیں۔آج یورپ اور امریکہ میں اس بات کی سخت ضرورت محسوس ہوئی کہ شراب نوشی قانو نا بند ہومگر قانون سازی سے کوئی کمی نہیں ہوئی۔مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آج سے 1300 سال قبل ارشاد فرماتے ہیں کہ شراب کو خدا نے حرام کر دیا اور مسلمان اناً فاناً کلیۂ چھوڑ دیتے ہیں۔یہ جادو اور تاثیر اسی مرسل ربانی کے تزکیہ کا نتیجہ ہے۔میں عمر رسیدہ ہوں اور مجھے تجربہ ہے کہ کوئی وظیفہ درود شریف کے برابر سریع التاثیر نہیں یہ کثرت سے پڑھنا چاہیے۔عید میلاد کی غرض و غایت صرف یہ ہے کہ مسلمان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات پر چلنا سیکھیں اور آپ کی سوانح عمری سے سبق حاصل کریں۔“ یہ تقریب سری نگر کی پتھر مسجد میں بڑی دھوم دھام اور شان و شوکت سے منائی گئی۔سامعین کی تعداد ہزاروں تھی۔انجمن معاونین کشمیر کے زیر انتظام شہر میں ایک عظیم الشان جلوس بھی نکالا گیا