حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 246 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 246

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 246 حضرت مفتی صاحب کا تبحر علمی ، وسیع تجربات اور دلکش انداز تخاطب اس قدر معروف تھا کہ آپ جہاں تشریف لے جاتے آپ سے تقریر کا پُر شوق مطالبہ ہوتا۔1932ء میں آپ کی آنکھوں میں تکلیف رہنے لگی۔بغرض علاج دہلی تشریف لے گئے تبلیغی سفروں میں قدرے کمی رہی البتہ مرکز میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔15 مارچ 1932 ء کوحضرت خلیفہ مسیح الثانی قادیان سے باہر تشریف لے گئے تو آپ کو امیر الفضل 17 مارچ 1932، ص 7) مقامی مقرر فرمایا۔اس سال 9 دسمبر کو روہتک کے ایک بڑے جلسہ میں جو ٹاؤن ہال میں بصدارت جناب سید محمود شاہ صاحب وکیل منعقد ہوا، آپ نے امریکہ میں تبلیغ اسلام کے تجربات پر تقریر کی جس میں ہر مذہب وملت کے سامعین حاضر تھے۔(الفضل 18 دسمبر 1932 ء ص2) جلسہ سالانہ قادیان میں 28 دسمبر کے پہلے اجلاس میں تہذیب و تمدن کے موضوع پر تقریر کی۔(الفضل یکم جنوری 1933 ص8) 1933ء میں 31 جولائی کو انڈین کلب لائبریری ہال میں اسلام کی عالگیر اخوت“ کے عنوان پر بصدارت ڈاکٹر فیروز الدین مراد مسلم یو نیورسٹی علی گڑھ ایک تقریر کی۔(الفضل 8 اگست 1933 ءص9) اس سال جلسہ سالانہ میں 26 دسمبر کو آپ کی تقریر کا موضوع تھا۔” معاملات لین دین میں اسلامی اور مغربی تمدن کا مقابلہ 28 دسمبر کو خواتین میں ذکرِ حبیب “ کے موضوع پر ایمان افروز واقعات سنائے۔(الفضل 4 جنوری 1934 ء ص (2) 19 فروری 1934 ء کو دہلی میں وائسرائے ہند سے ملاقات کی اور 21 فروری کو ٹریٹوریل فورس انبالہ چھاؤنی کی احمد یہ کمپنی کا معائنہ کیا اور رجمنٹ کے دیگر افسروں سے ملاقات کی۔الفضل یکم مارچ 1934 ص 2)