حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 229
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ طریقہ سے جو عیسائیت کے مشنریوں نے اپنے انتظام کا رکھا ہوا ہے۔ہندوستان میں مرکز سلسلہ سے ایسے مبلغین جنہوں نے اپنی زندگیاں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تعلیم کو جو قرآن میں بیان کی گئی ہے، دنیا میں پھیلانے کے لئے وقف کی ہوئی ہیں، دنیا کے ہر حصہ میں بھیجے جاتے ہیں ہنوز اسلام غالب مذہب نہیں ہے۔یہ واعظ اعلیٰ درجہ کے تعلیم یافتہ آدمی ہیں۔متعدد زبانوں میں گفتگو کرتے ہیں جو انہیں اس کام کے لئے سکھائی جاتی ہیں جو ان کو در پیش ہے۔ان کے فرائض اور ذمہ داریاں بہت ہی قریب مشابہت رکھتی ہیں ہمارے واعظ پوپوں کی ذمہ داریوں سے۔اس وقت علاوہ اس مبلغ کے جو امریکہ میں ہے اس سلسلہ کے مبلغ تمام ہندوستان میں، انگلینڈ، برما، سیلون، چین، آسٹریلیا، ایران میسو پوٹیمیا، عرب، مصر، مشرقی اور مغربی امریکہ، ماریشس اور متعدد دوسرے مقامات میں ہیں اور مبلغ بھی بیرون جات میں بھیجے جائیں گے۔ڈاکٹر صادق ایسے مشنری ہیں جن کے سپر دریاست ہائے متحدہ اور کینیڈا کو فتح کرنے کا کام دیا گیا ہے۔وہ اپنے آپ کو بہت محنت اور سرگرمی سے کام کرنے والا ثابت کر رہے ہیں اور معلوم ایسا ہوتا ہے کہ ان کے اخراجات کا کافی انتظام ہے۔اس ترقی نے جس کے متعلق وہ دعوی کرتے ہیں کہ انہیں چند ماہ میں حاصل ہوئی ہے ان کے دلداروں کو یہ خیال کرنے کا موقع بہم پہنچا دیا ہے کہ وہ دن جبکہ امریکہ مسلمان ہو جائے گا، ان کی امیدوں سے بھی پہلے طلوع ہونے والا ہے۔ان کئی سو نو مسلموں کے علاوہ جن کے متعلق انہوں نے لکھا ہے کہ عیسائیت کے مختلف فرقوں سے مسلمان بنائے گئے ہیں، انہوں نے ہزاروں ترک اور دوسرے مسلمانوں میں جو کہ امریکہ میں رہتے ہیں مذہبی دلچسپی کو بحال کرنے کے متعلق بہت بڑا کام کیا گیا ہے۔ڈاکٹر صادق کے یہاں آنے کے بعد ایک مسجد خوشنمائی اور ہر طرح کی احتیاط کے ساتھ ہائی لینڈ پارک میں جو کہ ڈیٹرائٹ کے مفضلات میں سے ہے تعمیر ہوئی ہے۔اس وقت تک 229