حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 230
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ یہ مبلغ یہیں قیام پذیر تھا مگر حال ہی میں وہ شکا گو چلا گیا اور مستقبل قریب میں شکاگو، نیو یارک اور بہت سے دوسرے بڑے شہروں میں تعمیر شدہ مساجد کو دیکھنے کی امید رکھتا ہے۔ڈاکٹر صادق کے کام کی ترقی کی رپورٹ ایک رسالہ میں چھپتی ہے جسے مسلم سن رائز“ کہتے ہیں جس کا کہ وہ خود ایڈیٹر اور پبلشر ہے اور جو تین ماہ کے بعد نکلتا ہے۔یہ ایک خوبصورت چھپا ہوا 28 صفحہ کا رسالہ ہے جو سوائے بعض عربی الفاظ کے بالکل انگریزی میں ہوتا ہے۔اس کے صفحہ اوّل کا نقشہ مذہب کے شیدائی مسلمانوں کی عظیم الشان اُمید کو ظاہر کرتا ہے۔وہ ریاست ہائے متحدہ اور کینیڈا کا نقشہ ظاہر کرتا ہے۔یہ دونوں قومیں اسلام کے سورج کی شعاعوں کے نیچے نہا رہی ہیں۔اپریل 1922ء کے مسلم سن رائز کے پرچہ میں امریکہ کے 33 مردوں اور عورتوں کی فہرست شائع ہوئی ہے جن کے متعلق بیان کیا گیا ہے کہ حال ہی میں انہوں نے احمدیت کو قبول کیا۔ان کو امریکن ناموں کے بعد عربی نام دیئے گئے۔ڈاکٹر صادق کا رسالہ قرآن اور احادیث سے اقتباس شائع کرتا ہے اور زمانہ حال کے نبی احمد کی تحریروں کو بھی درج کرتا ہے۔اس میں کئی ایک مضمون ایسے ہیں جن میں اسلام اور 230 عیسائیت کا مقابلہ کیا گیا ہے اور بلاشبہ ہر موقع پر مؤخر الذکر کی ذلت دکھائی گئی ہے۔“ حضرت مصلح موعودؓ نے 1956ء میں امریکہ کی جماعت کے نام ایک پیغام میں تحریر فرمایا: امریکہ میں جماعت احمد یہ 1920ء سے قائم ہے گویا 36 سال اس کو قائم ہوئے 66 ہوگئے ہیں۔۔۔مفتی صاحب کے زمانے میں یہ جماعت 7000 تک پہنچ گئی تھی۔“ تاریخ احمدیت جلد 19 ص 477)