حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 118 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 118

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ دیانت ، محنت، علم 118 اگر کوئی شخص دیانتدار اور محنتی بھی ہو لیکن جس کام میں اس کو لگا یا گیا ہے اس فن کے مطابق علم اور ہنر نہیں رکھتا تو وہ اپنے کام کو کس طرح پورا کر سکے گا اور اگر علم رکھتا ہے محنت بھی کرتا ہے دیانتدار نہیں تو ایسا آدمی بھی رکھنے کے لائق نہیں۔اور اگر علم و ہنر بھی رکھتا ہے اپنے کام میں خوب لائق ہے اور دیانتدار بھی ہے مگر محنت نہیں کرتا تو اس کا کام بھی ہمیشہ خراب رہے گا۔غرض کارکن میں ہرسہ صفات کا ہونا ضروری ہے۔“ قادیان آنے کی ضرورت حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: ( ذکر حبیب ص 208) لوگ میرے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر یہ تو کہ جاتے کہ دین کو دنیا پر ترجیح دوں گا لیکن یہاں سے جا کر اس بات کو بھول جاتے ہیں۔وہ کیا فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اگر وہ یہاں نہ آویں گے۔دنیا نے ان کو پکڑ رکھا ہے۔اگر دین کو دنیا پر ترجیح ہوتی تو وہ دنیا سے فرصت (ذکر حبیب ص 229) پا کر یہاں آتے۔“ جو راہ پر چل رہا ہے اُس سے راستہ پوچھنا چاہیے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: قرآن شریف میں آیا ہے قَد أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا۔اس نے نجات پائی جس نے اپنے نفس کا تزکیہ کیا۔تزکیہ نفس کے واسطے صحبت صالحین اور نیکوں کے ساتھ تعلق پیدا کرنا بہت مفید ہے۔جھوٹ وغیرہ اخلاق رذیلہ دور کرنے چاہئیں اور جو راہ پر چل رہا ہے اُس سے راستہ پوچھنا چاہیے۔اپنی غلطیوں کو ساتھ ساتھ درست کرنا چاہیے جیسا کہ غلطیاں نکالنے کے بغیر املاء درست نہیں ہوتا۔آدمی ایسا جانور ہے کہ اس کا تزکیہ ساتھ