حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 78
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 78 اخبار منگوانا چاہیے۔کچھ رقم بھی عنایت فرمائی جو مفتی صاحب نے امریکہ بھیج کر اُس کا اخبار Leaves of Healing منگوانا شروع کیا۔مفتی صاحب اس اخبار کا ترجمہ حضرت اقدس کو کئی مہینوں تک ( بیت ) مبارک میں نماز ہائے مغرب و عشاء کے درمیان سناتے رہے۔ایک دفعہ اس نے مسلمانوں کے خلاف بہت سخت لفظ لکھے کہ میں تمام مسلمانوں کو کچل ڈالوں گا اور ہلاک کر دوں گا اس پر حضرت اقدس علیہ السلام کو بہت جوش آیا۔خدا کے اس شیر نے اُس روبہ زار و نزار کو للکارا۔فرمایا: مفتری کذاب اسلام کا خطرناک دشمن ہے بہتر ہے کہ اُس کے نام ایک کھلا خط چھاپ کر بھیجا جاوے اور اس کو مقابلہ کے لئے بلا یا جاوے اسلام کے سواد نیا میں کوئی سچا مذہب نہیں ہے اور اسلام ہی کی تائید میں برکات اور نشان ظاہر ہوتے ہیں میرا یقین ہے کہ اگر یہ مفتری میرا مقابلہ کرے گا تو سخت شکست کھائے گا اور اب وقت آگیا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے افتراء کی اس کو سزا دے۔“ ( ملفوظات جلد دوم ص 234 ایڈیشن 2003، مطبوعہ ربوہ ) اس مذہبی گشتی میں جو حق کے بول بالا پر منتج ہوئی۔حضرت مفتی صاحب کو کئی طرح حضرت اقدس علیہ السلام کے دست راست ہونے کا شرف حاصل ہوا۔امریکہ کے مسٹر اینڈرسن حضرت مفتی صاحب سے خط و کتابت کر کے 26 ستمبر 1904ء کو داخل اسلام ہوئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ان کا نام احمد تجویز فرمایا۔یہ مسٹر الیگزینڈر ویب کے ذریعے متعارف ہوئے تھے۔17 جنوری 1905ء کو مفتی محمد صادق صاحب نے ولایت سے آیا ہوا ایک خط پیش کیا۔یہ خط ایک ایسی کمیٹی کی طرف سے لکھا گیا تھا جو کہ انگلینڈ میں اختلاف السنہ کے دور کرنے کے لئے قائم ہوئی ہے۔اس کمیٹی کا یہ خیال ہے کہ ایک ایسی عام زبان یا بولی ایجاد کی جاوے جسے ہر ملک و دیار